
قومی ایئر لائنز(پی آئی اے) کے دو فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پرواز 772 کے دو فضائی میزبان واپس نہیں آئے اور کینیڈا میں ہی سلپ ہوگئے ہیں۔
کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کینیڈا پہنچے مگر فلائٹ کی واپسی کے وقت ایئر پورٹ نہیں پہنچے، پی آئی اے کی فلائٹ سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں کے بغیر ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوئی۔
واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی مقامی انتظامیہ سے فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے سے متعلق رابطہ کرلیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل رواں برس جولائی میں بھی قومی ایئر لائنز کا ایک فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر سلپ ہوگیا تھا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4piameababslip.png