
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی داماد ایسوسی ایشن کے اہم عہدے کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےداماد کیپٹن(ر) صفدر نے اپنی اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایک داماد ایسوسی ایشن بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس ایسوسی ایشن کے چیئرمین زرداری صاحب ہوں گے جبکہ میں اس کا جنرل سیکرٹری ہوں۔
اپنے تازہ ترین بیان میں مریم نواز شریف کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اس ایسوسی ایشن میں شامل ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ عمران خان نے تین شادیاں کی ہیں اس لیے انہیں پارٹی میں عہدہ دیں گے، ان کی تمام شادیوں کی فہرست آنے کے بعد انہیں ایسوسی ایشن میں کورڈینیٹر کا عہدہ دیا جائے گا، ایسوسی ایشن چیئرمین تو آصف علی زرداری ہی ہیں۔
انہوں نے کہا اس ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی بھی زرداری صاحب سے بات نہیں ہوئی، صرف سوشل میڈیا پر ملاقات ہوجاتی ہے، ہماری ایسوسی ایشن میں شامل ہونے کیلئے نکاح فارم پر دستخط کرنا ضروری ہے بس۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-1112.jpg