گورنر رہنے کا کیا فائدہ،لوگ ٹینکروں کے نیچے کچلے جا رہےہیں:کامران ٹیسوری


262158045707d5a.jpg


کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ "اگر مجھے گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو، ایسے شہر میں گورنر رہنے کا کیا فائدہ جہاں لوگ ٹینکروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔"


تفصیلات کے مطابق، کراچی میں روزانہ کے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گورنر سندھ کا یہ جذباتی ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شہر میں گورنر رہنے کی کوئی حقیقت نہیں دیکھتے جب تک شہریوں کی حفاظت اور جانوں کا تحفظ نہیں ہوتا۔


کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں تمہیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، مگر تمہیں اللہ کے سامنے جواب دینا ہوگا کیونکہ یہ منصب اللہ کی طرف سے دیا گیا ہے۔"


ملیر میں حالیہ سنگین ٹریفک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے گورنر سندھ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اپنے جذباتی خطاب کے دوران، خواتین سیکیورٹی حصار توڑ کر ان کے قریب پہنچ گئیں اور اپنی فریادیں پیش کیں۔


انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آخری حد تک جائیں گے، لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے پاس اختیارات اور وسائل کی کمی ہے۔


گورنر سندھ نے چیف جسٹس سے ہیوی ٹریفک حادثات کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی اور اعلان کیا کہ وہ ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے تاکہ اس سنگین مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ٹھیک ہے . جلدی سے گورنر ہاؤس خالی کر اور لالوکھیت میں پُڑی بیچنے کا اپنا پرانا دھندہ شروع کر
 

Back
Top