گوگل نے خطرناک اور خفیہ امریکی ہتھیار"سمندری شیطان"کا بھانڈا پھوڑ دیا

11USmantaraysub.png

گوگل میپس کی طرف سے عالمی طاقت امریکہ کے انتہائی خطرناک اور خفیہ ترین ہتھیار "سمندری شیطان" کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا۔ امریکہ کے سان ڈیاگو نیول بیس کے قریب موجود ساحلوں کا سیٹلائٹ منظر دیکھنے والے گوگل میپس صارفین کو کیلیفورنیا کے پورٹ ہیونیم نیول بیس پر ایک غیرمعمولی چیز نظر آئی۔

بعدازاں پتہ چلا کہ یہ امریکی بحریہ کی انتہائی خفیہ "آٹونومس" آبدوز ہے جو بغیر کسی انسانی مدد کے چلتی ہے اور اسے مینٹارے کا نام دیا گیا ہے۔

مینٹارے آبدوز طویل مدتی مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی اور اس کا مینٹارے نام رکھنے کی وجہ اس کے خدوخال اور بنیادی ساخت ہے جو ایک سمندری مخلوق مینٹارے سے ملتی جلتی ہے۔ مینٹارے کا پھسلواں ڈیزائن اسے کم پاور موڈ میں کام کرتے ہوئے پانی کی گہرائی میں لنگرانداز رہنے کی صلاحیت دیتا ہے۔


مینٹارے نامی اس خفیہ ہتھیار کو امریکی اسلحہ ساز کمپنی نارتھروپ گرومن نے طویل فاصلہ طے کرنے اور کم پاور موڈ کے ساتھ پانی کی گہرائی میں رہنے کیلئے امریکی بحریہ کے ہتھیاروں کی تیار کے ایک پروگرام کے حصے کے طور پر بنایا تھا۔ امریکہ کا بغیرپائلٹ زیرسمندر طویل مدت گزارنے کی صلاحیت کا حامل یہ بحری جہاز طویل رینج کے ساتھ بھاری پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہے۔

رپورٹس کے مطابق مینٹارے انتہائی جدید انڈرواٹر ڈرون ہے جو ایندھن بھرنے کی ضرورت کے بغیر سمندر کی تہہ پر طویل عرصے تک ہائبرنیٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل بحری جہاز ہے۔

امریکی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی میں مینٹارے کے پروگرام منیجر ڈاکٹر کائل ویرنر نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ یہ بحری جہاز پانی سے گزرنے کیلئے تیزرفتار گلائیڈنگ استعمال کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ٹیلیگراف کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل پر اس بحری جہاز کی امریکی بحریہ نے سختی سے جانچ کی جس میں 3 مہینے سے زیادہ وقت لگا۔ مینٹارے آبدوز کی خصوصیات میں اس کا ماڈیولر ڈیزائن بھی شامل ہے جس میں مکتلف اقسام وسائز کے متعدد پے لوڈ شامل ہیں تاکہ بحری مشن کے سیٹس کی وسیع رینج ایڈجسٹ ہو سکے۔

مینٹارے کا ڈیزائن خصوصی بندرگاہ کی ضرورت کے بغیر کرافٹ الگ کرنے اور معیاری شپنگ کنٹینرز میں منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی بحریہ کا ڈرون ٹیکنالوجی تیار کرنے کا مقصد چین وروس کی آبدوز کارروائیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ روسی انڈرواٹر ڈرونز کی رینج 6200 میل تک بتائی جاتی ہے جو ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 115 میل (100 ناٹ) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتے ہیں۔
 

MSUMAIRZ

MPA (400+ posts)
US only discloses OLD and OUTDATED TECHNOLOGY. USA is 100 YEARS ahead of any other country in the World. F117 The STEALTH JET was designed in 70s and it had its first flight in 80s and it was revealed to US Public in 1985.
 
Last edited:

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)

پٹّھی صاب! تیل سُوآء دین گے آ کے . ٹینکاں دے پُرزے تے بلال گنج اچ تُرے پھر رئے نیں
جنّا مرضی تیل دے لؤ . فیئدہ؟؟؟
Tankaan Wala tail v kithe hore hee lag janda eena da.

LoL excuse my punjabi