گیارہ ماہ کی بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

zun1h1h1213.jpg

لاہور ہائیکورٹ نے 11 ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے ٹرائل کورٹ کا 3 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ بحال رکھا۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملزم نے شیر خوار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، والدین کسی پر جھوٹا الزام لگانے کیلئے بیٹی کی عزت اور مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ نیگیٹو ہونے کی بنا پر سزائے موت کی سزا برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔

عدالت نے اپنے ریماکس میں مزید کہا کہ پراسکیوشن نے بغیر کسی شک کے اپنا کیس ثابت کیا، اپیل کنندہ کو سزائے موت کی سزا دینا کافی سخت ہوگا۔منفی ڈی این اے رپورٹ اور جرم کے وقت مجرم کی عمرکے سبب سزا میں تخفیف ہوسکتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں سزا میں تخفیف کرنے والے حالات موجود ہیں،قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق سزا سناتے وقت شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے اس لیے ملزم کی موت کی سزا کو ختم کرکے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ مجرم محمد رفیق کے خلاف تھانہ صدر قصور میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ درندہ نما شخص نے 11 ماہ کی معصوم بچی زنیرہ فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے 2020 میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔
 

mhdazym

MPA (400+ posts)
BC is ko apny ghar main jaga day detay puri umar qaid main rehta tumhari tarf.... Gandoo 11 month ki bachi se zayadti... Ya Allah gharaq ker is qoum ko.... Is se bhari lanat ni hoskti is Muashray main
 

aqibarain

Minister (2k+ posts)
in some good Christian country, he would already have been killed in jail but alhamdulillah we are muslims of Pakistan...
 

Storm

MPA (400+ posts)
Laanat aise adlia pr aise police pr aise army pr aise hukumat pr aisay army chief or isi pr
or un naam nihad molvio pr jo islam ky alam bardaar banay huay hain or taqat hotay huay bhe kuch nahi kr rahay


or agar jurm sabit hi nahi hua to aazad kr do , waldain jhoota ilzaam nahi laga skty to phir saza i moot do ya phir aazad kr do kia ajeeb nizam hy Pakistan ka
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Pakistan ki corrupt Judiciary —— Agar iss Beghairat 🐷🐖🦮 Judge kay bachay Se koi ziadati karta tu phir mein dekhta kah woh yehi decision leta 😡

 

kwan225

Minister (2k+ posts)
سزائے موت کو سرے عام سزائے موت میں بدلنے کی بجائے عمر قید۔۔
جنسی زیادتی کے چار پانچ مجرموں کو سرے عام سزائے موت دیں اور چار پانچ دن لٹکائے رکھیں تاکے دیکھنے والے عبرت پکڑیں اور اپنے ناڑے کس کے باندھے رکھیں۔۔
پاکستان میں جس ادارے کو مضبوط اور انصاف پسند ہونا چاہئے تھا وہی ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ بکائو اور کمزور ہے۔۔
 

Back
Top