ہالینڈ میں انٹرنیشنل پوئٹری فیسٹیول، احمد فرہاد 'پوئٹ ان ریزیڈنس' منتخب

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
GoZTKt-WAAAWn0V


https://twitter.com/x/status/1911306554604916771
ہالینڈ کے معروف ادبی ادارے پوئٹری انٹرنیشنل نے اس سال کے " پوئیٹ ان ریزیڈنس" ایوارڈ کے لیے میرا انتخاب کیا ہے۔اس انتخاب کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میرا نام تجویز کیا تھا جسے میرے کام اور مشکلات کی تحقیق کے بعد منظور کیا گیا ہے۔اس سے پہلے یہ ایوارڈ پابلو نرودا اور جوزف بروڈسکی سمیت کئی بڑے ادیبوں کو دیا جا چکا ہے۔اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے کسی ایسے ادیب کو منتخب کیا جاتا ہے جس نے اپنے ادبی کام کی وجہ سے مشکلات اور مصائب جھیلے ہوں۔انشا اللہ حالات سازگار رہے تو ہالینڈ میں اپنے 52 روزہ قیام کے دوران انٹرنیشنل پوئٹری فیسٹول مختلف انٹرویوز ورکشاپس اور تقریبات کا حصہ بنوں گا۔
 

Back
Top