ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے بھی تو نہیں چھپا سکے گا،سبطین خان

1sibtainkhanassmneldhoomddharka.jpg

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔

سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی، وہ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تو تب بھی وہ نہیں چھپیں گے اسمبلی جا کر ووٹ دیں گے۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ جنوری کے پہلے ہفتے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔