ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
666d3869b9da1.jpg

غزہ کے شمال میں 3 گھروں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک بچے سمیت 14 فلسطینی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وافا‘ کی جانب سے مقامی ذرائع سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے التفح اور الشوکیہ محلوں میں 3 مکانات کو نشانہ بنایا۔

ان حملوں میں ایک بچے، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو الاحلی بیپٹسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں تباہ کن ہیں، جہاں وسطی اور جنوبی حصوں میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ڈبلیو ایف پی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے۔

خوراک کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش لا حق ہے۔

گیبریئس نےX سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہاں صحت کے بنیادی ڈھانچے پر حملے اور نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی پابندیاں حفظان ِصحت کی خدمات تک رسائی کو نا ممکن بنا رہی ہیں۔

انہوں نے اس طرف اشارہ دیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں 500 فلسطینی جن میں 124 بچے بھی شامل ہیں، ہلاک اور 5,150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ صورتحال پہلے سے ہی مشکلات کے شکار ہیلتھ سنٹرز میں ہنگامی دیکھ بھال کے بوجھ کو مزید بڑھا رہی ہے، "ہم مغربی کنارے میں شہریوں اور صحت کی خدمات کے فوری اور فعال
تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

Source
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ان سب فلسطینیوں کے قاتل دراصل پوری دنیا کے مسلمان ممالک کے کھسی نامرد ہیجڑے اور کھسرے سربراہ اور ملک ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے
 

Meme

Minister (2k+ posts)
تمام شہداء کا خون مسلمان حکمرانوں بالخصوص اسرائیل کی گود میں بیٹھے اسرائیل نواز عرب بادشاہوں کے سر ہے۔