
گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق تاجر برادری کی بڑی تعداد ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات سے دوچار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور سروے تنظیم گیلپ نے پاکستان میں کاروبار اور ملکی معیشت کے حوالے سے ایک سروے منعقد کیا جس میں کاروباری شخصیات سے ملکی معیشت کے حوالے سے سوالا ت پوچھے گئے، سروے میں شامل ہونےوالے تاجروں کی بڑی تعداد نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا۔
سروے کے مطابق تاجر کمیونٹی نے موجودہ نگراں سیٹ اپ کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے، تاجر برادری نے قرضوں کی بروقت واپسی اور مہنگائی پر قابوپانے میں کامیابی ملتی نظر نہیں آرہی،اقتصادی ماہرین کو یہ امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان دیوالیہ نہیں ہوسکتا، تاہم پروگرام کی معطلی یا اگلے پروگرام کے نا ملنے کی صورت میں دیوالیہ ہونے کے چانسز بڑھ جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1699020171640504705
گیلپ پاکستان کے اس سروے میں پاکستان کے 500 سے زائد تاجروں نے اپنی رائے دی، 72 فیصد نے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کیا، 49 فیصد کو اس خدشے کو حقیقت میں بدلنے کا پختہ یقین ہے۔
سروے کے مطابق مہنگی پیٹرولیم مصنوعات،بجلی و گیس کا بحران و بلند ٹیرف اور روپے کی گرتی ہوئی قدر نے پیدواری لاگت کئی گنا بڑھادی ہے،تاجر برادری نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے فوری نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
تاجر رہنما کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، کیونکہ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کو جنم دیتا ہے،اور مسلسل جاری سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو بالکل کنارے پر لاکھڑا کیا ہے اور ہم کسی بھی وقت بھی گہری کھائی میں جاکر گر سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4pakistsecbusisnsjhshsh.jpg