battery low
Chief Minister (5k+ posts)

مسعود پزشکیان ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ٹرن آؤٹ بہت کم رہا تھا۔
ایرانی الیکشن کمیشن نے اصلاح پسند مسعود پزشکیان کی فتح کا اعلان کردیا ہے۔ اُن کے بارے میں یہ قیاس آرائی بھی گردش کرتی رہی ہے کہ اُنہیں اسٹیبلشمنٹ لائی ہے۔ تین کروڑ ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ 70 لاکھ جبکہ سعید جلیلی کو ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ملے۔
• مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ 49.8 فیصد رہا۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے عوام سے کہا تھا کہ وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیں تاکہ ملک کی قیادت اُن کے حقیقی نمائندے کے ہاتھ میں ہو۔
Source