یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزہ میں مشکلات، عازمین پریشان

1741854358909.png


پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں عمرہ ویزہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور عازمین عمرہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ کے ویزے جاری نہیں ہو رہے۔


ایجنٹس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی پاسپورٹس پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے، لیکن یکم مارچ سے سعودی پورٹل سسٹم میں پاکستانی پاسپورٹس پر جن ایجنٹس نے عمرہ ویزے کے لیے درخواست دی ہے، انہیں ابھی تک ویزے نہیں ملے۔


ایک ایجنٹ نے بتایا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا، اور اب تو پورٹل میں ویزے کے سٹیٹس کے بارے میں بھی کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔


ایسے پاکستانی عازمین عمرہ جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کو خانہ کعبہ یا روضہ رسول ﷺ پر گزارنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں، وہ خاص طور پر پریشان ہیں۔
 

Back
Top