![4marryamyekessinsan%20hy.jpg](https://www.siasat.pk/data/files/s3/4marryamyekessinsan%20hy.jpg)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے سال کے پیغام پر سخت تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا انسان ہے، جسے عید،شب برات کی تمیز ہے نا ہی نئے سال کا کوئی خیال ، نا ہی کبھی اس انسان نے خیر کا کوئی کلمہ یا دعا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات میں قید اس شخص کو آگے کی کوئی سوچ نہیں، اسے نا کسی کے غم کا خیال ہے نا کسی کی خوشی کا احساس، جس انسان کو دوسروں کی خوشی میں خوشی اور غم میں دکھ بانٹنا نا آتا ہو وہ 22 کروڑ عوام کا کیا سوچتا ہوگا؟
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ شب نئے سال کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سال 2022 بیک وقت بہترین اور بدترین تھا، ذاتی مفاد مں گُندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانےوالی حکومت کو ہٹایا گا اور پاکستان کومجرموں کےایک گروہ کےحوالےکر دیا گا ۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس گروہ نےمعشتے زمں بوس کی،خود کو این آر او 2 دیا اور نبا قانون مں تراممی کے ذریعےتمام وائٹ کالر کریمینلز کلئے لوٹ مار کےدروازےکھول دیے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال بہترین ایسے تھا کہ اسی دوران مںی نے اہلِ پاکستان کو ایک قوم کےسانچےمںق ڈھلتےدیکھا، تمام سیاسی جماعتوں کے یکجا ہوکر پی ٹی آئی کے خلاف صف آراء ہونے کے باوجود ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 75 فیصد کامیاب رہی، میرا رب العزت پر ایمان اور اپنی قوم پر اعتماد ہے پی ٹی آئی پاکستان کو بحرانوں کی اس دلدل سے نکالنےکیلئے ٹھوس ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کروائے گی۔