الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد،حکومتی ارکان کا سخت ردعمل

10pmskjrandnkamlsksk.png


پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات ومداخلت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروانے کے لیے امریکی ایوان نمائندگان میں 7 کے مقابلے میں 368 ووٹ سے نان بائنڈنگ قرارداد منظور کر لیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کی جمہوری عمل میں شرکت روکنے کے لیے دھمکانے، ہراساں کرنے اور قید میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ وٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی میں تعطل اور سول، انسانی وسیاسی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات اور مداخلت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اس قرارداد کو پاک فوج کے خلاف صیہونی سازش و پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان سے پاکستان میں عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے منظور کی گئی یہ قرارداد پاک فوج کے خلاف صیہونی سازش وپراپیگنڈا ہے جسے کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1805996923737780456
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد پاس کروانے کیلئے بھرپور لابنگ کی گئی جس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن جاوید برکی، پارٹی رہنما ڈاکٹر محمد آصف اور شہبازگل نے لاکھوں ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی اس قرارداد کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے ٹی ٹوینٹ ورلڈکپ کے پاک امریکہ کرکٹ میچ میں ایک جہاز بھی اڑایا تھا۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی امریکی کانگریس کی قراردادکے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے امریکہ کے گزشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے الزامات ومداخلت کی رپورٹس شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: امریکی کانگریس کا پاکستان کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے دعوئوں کے بعد غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ!

انہوں نے لکھا: یہ مطالبہ اس ملک کی طرف سے کیا جا رہا ہے جس نے 20 ویں صدی کا ایک بڑا حصہ جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنے میں گزار دیا اور اس وقت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کی اپنی تاریخ دیکھیں کہ 2016ء اور 2020ء کے انتخابات میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں سیاسی جماعتوں نے دھاندلی وغیرملکی مداخلت کے الزامات عائد کیے، کیوں نہ اقوام متحدہ سے ان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے؟

https://twitter.com/x/status/1805923688375857202
امریکی کانگریس میں منظور کی گئی اس قرارداد پر پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد منظور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہائوس ریزولوشن 901 گزشتہ برس نومبر میں پیش کی گئی تھی جس پر 2 کانگریس مین نے مثبت وتعمیری باتیں کیں اور بحث میں کانگریس مین ڈین کلیڈی کی طرف سے تھوڑی پاکستان مخالف تنقید ہوئی جو نارمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے امریکہ میں بہت بڑے پیمانے پر لابنگ کی گئی جس کیلئے بہت سے فنڈز کا تبادلہ ہوا، یہ نہیں بتا سکتی کہ کسے؟ وہاں پر رواں برس انتخابات ہونے ہیں جس کیلئے بہت لابنگ ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب اپنا مفاد ہو تو یہ ملک کو بھی دائو پر لگا دیتے ہیں، فنڈنگ بھی اسی لیے ہو رہی ہے کہ پاکستان کو بری نظر سے دیکھا جائے، ہم بھی لابنگ کرتے ہیں لیکن کبھی ملکی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سائفر کا چکر چلایا کہ مداخلت ہوئی اب خود مداخلت کیلئے زور لگا رہے ہیں، پاکستانی سفارتی عملے نے جب کانگریس مین مچ مکارمک سے بات کی تو معاملہ کمزور ہو گیا لیکن یہاں واویلا کیا جا رہا ہے۔ بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابات میں دھاندلی پر کئی رپورٹس آئیں لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، کانگریس نے قرارداد پاس کی ایڈمنسٹریشن نے نہیں اس لیے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

https://twitter.com/x/status/1805993445753807344

https://twitter.com/x/status/1805987845670068707


https://twitter.com/x/status/1805998368214208898
 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Just listen their statements during Regime Change operation. These mofos were lecturing nation that Americans are their fathers and we should respect their interfarence. Their father Asim Yazeed will soon face the music for what he has done with Pakistan.
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
the wailing and crying of these crooks shows that it has hit them hard where it hurts the most. now the next step for Pak Americans should be to lobby for imposition of sanctions & travel bans on those who were overseeing the election fraud & committing crimes against Pakistanis.