جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی،بشریٰ بی بی کو ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1909587581907685655
بڑی خبر ، جیل میں بہتر سہولیات کی درخواست میں بشری بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نا مل سکا ، جسٹس انعام امین منہاس نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں اور 7 روز میں اعتراضات دور کرنے کا وقت دیا ہے رجسٹرار آفس نے جیل حکام کو دی جانے والی درخواست کی مصدقہ نقل نا ہونے اور جیل حکام کے آرڈر کی کاپی نا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا

https://twitter.com/x/status/1909590563453911163
جیل بہتر سہولیات فراہمی درخواست میں بشری بی بی کے وکیل ظہیر عباس آج عدالت کو بتا رہے تھے کہ جیل حکام کی جانب سے ہماری جیل بہتر سہولیات فراہمی کی درخواست پر تحریری آرڈر کرنا تو درکنار ، وہ درخواست وصول ہی نہیں کرتے نا وصولی دیتے ہیں پھر ہم نے یہ درخواست کورئیر کے ذریعے دو اپریل کو سپریڈنٹ جیل کو بھیجی اس پر آرڈر پاس ہونے سے متعلق کچھ معلوم نہیں اس لئے ہائیکورٹ ہی ہماری درخواست سنے نوٹس کرے اور فیصلہ کر دے لیکن جسٹس انعام امین منہاس نے آرڈر میں یہ کہا ہے درخواست وصولی یا اس پر آرڈر کی مصدقہ کاپی جب تک جیل حکام سے نہیں لائیں گے تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی عمومی طور ہائیکورٹ ایسی درخواستوں پر درخواست پر آرڈر کی متعلقہ حکام کو ہدایت دے دیتے ہیں لیکن اب کی بار ایسا بھی نہیں ہوا
 

Back
Top