چنیوٹ کے معدنی زخائر سے قوم کی قسمت بدلنے کے دعوے، شہباز شریف زیر بحث

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
Untitled.png



https://twitter.com/x/status/1909585345236418725
https://twitter.com/x/status/1909873535876505604
https://twitter.com/x/status/1909609821588066655


دنیا نیوز کی 13 فروری کو شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رجوعہ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ کی زمین میں بیش قیمتی خزانے موجود ہیں جس سے قوم کی تقدیر بدلے گی،غربت اوربے روزگاری دفن ہوگی۔کشکول گدائی ٹوٹے گا اورپاکستان بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام حاصل کرے گا۔ہم نے اولیاء کرام کی اس سرزمین سے خام لوہے کی تلاش کیلئے نیک نیتی اورمحنت سے کام شروع کیا لیکن ہمیں یہاں سے خام لوہے کے ساتھ تانبے اورسونے کے خزانے بھی ملے ہیں،یہ خزانے پنجاب کے دس کروڑ عوام کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے 18کروڑ لوگوں کی ملکیت ہیں۔چنیوٹ رجوعہ کی سرزمین میں معدنی خزانوں کا سمندر بہہ رہا ہے اوران معدنی خزانوں کوبروئے کار لاکرملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے ، اب ہم باہر کشکول لے کر نہیں جائیں گے بلکہ تانبا ، لوہا اورسونا لے کر جائیں گے اور ملک کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے ۔ اس خزانے کو استعمال میں لانے کیلئے اب مزید دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے ،اس ضمن میں بہترین کمپنیوں کو لائیں گے اوروزیراعظم نوازشریف کی رہنمائی میں منصوبے پر تیزرفتاری سے پیش رفت کریں گے

Source: https://dunya.com.pk/index.php/business/2015-02-13/521217

 
Last edited:

zerozero

MPA (400+ posts)
Abhi pata Chala 70 Saal baad hamaray pass to khazana hay? Bhai yeh sub pehlay say hay per Tum kanjaron ko loot maar say fursat milay tab Kuch Hoga na.
Sabz bagh dikha ker qaum ko chay banaya hoa hay.
 

Back
Top