بھارت کی اوچھی حرکت،حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا

1745478644952.png


مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق، پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل کو بند کر دیا ہے۔


خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پہلگام واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔ تاہم، گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ دہائیوں سے جاری پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔


پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
 

saleema

Senator (1k+ posts)
Why are these faujis+phatwaris so dumb. They have already blocked X and both ISPR and hakoomat are illegally using X as per policy it's blocked. Thieves..
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Shukar karoo napaak fouj ki tarah unnon ne kisi ko aghwaa kar ke yeh kaam nahin kiya. Pakistan nein tou harami fouj lougoon ki maion behnoon ko aghwaa karwaa kar twitter bandh karwati phir rahi hai.
 

Back
Top