
سندھ ہائی کورٹ نے 96 گز کے پلاٹ پر تعمیر 9 منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے آگرہ تاج میں 96گز کے پلاٹ پر تعمیر 9 منزلہ عمار ت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دوران درخواست الاٹیز کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے بلڈنگ کے الاٹیز کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اس بلڈنگ میں کس بنیاد پر فلیٹس خریدے، جب فلیٹس خریدے گئے تب دیکھ لیے جاتے، آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، درخواست گزار چاہیں تو معاوضے کیلئے الگ سے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1714257453066715409
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 2 ہفتوں میں عمارت کو مسمار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی اور مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
خیال رہے کہ 9 منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا تھا کہ بلڈرز نے عدالتی حکم کے باوجود پوری عمارت کھڑی کردی، بلڈنگ کی تعمیر عدالتی چھٹیوں کے دوران کی گئی، بلڈرز نے ناصرف بلڈنگ کھڑی کی بلکہ اس میں بنائے گئے فلیٹس بھی فروخت کردیئے ہیں، عدالت بلڈنگ کو مسمار کرنے کا حکم دے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sundhiigmanzial.png