A Student thrashes all the parties

sardarshawala

Councller (250+ posts)
Re: بہادر نوجوان کی گفتگو۔۔ تمام پارٹیوں کا ب&

اِسے اپنی بد نصیبی کہیں یا وطن عزیزکی کہ اسے وہ لوگ میسر ہوئے جن کی چاہت تو ملک کو بدلنے کی ہے، لیکن اُنہی پرانے لیڈروں کے ساتھ ۔ جنہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔یہ لیڈر اس فقیر کی مانند ہیں جو کبھی آپکو آپکے بچوں کا واسطہ دیتا ہے کبھی اپنے بچوں کا کبھی اللہ کا بس کسی بھی حوالے سے اس کی جھولی میں کچھ ڈال دو۔ اسی طرح ہمارے یہ سیاستدان ہیں۔ کہیں پے موٹروے کا جھانسا ہےتو کہیں پہ بے نظیر کے خون کی دہائی۔کہیں صوبائی تعصب کا راگ۔ کہیں پنجابی لوٹ کھسوٹ کا بوسیدہ نعرہ ۔ ہر لیڈر کی اپنی کہانی ہے اور اس کی یہی خواہش ہے کسی نہ کسی طرح یہ بیوقوف عوام پھر ایک دفعہ ان کو اقتدار دے دیں تا کہ وہ پھر اس ملک کے ساتھ زنا بلجبر کریں
اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں عوام اب سوچنے پر مجبور ہو چکی ہے ماسواۓ ان کے جو ذہنی کوڑھ کاشکار ھیں جن کو 65 سالوں سے ایک چار فٹ کے پنجرے میں قید رکھا گیا۔ ان کے جسم غلام اور ان کے دماغ دائمی کوڑھ کا شکار ھو چکے ہیں۔ وہ ذہنی طور پر غلام ہیں اِن سیاستدانوں کے،۔ جب تک یہ ان سے دو ٹھوکر نہ کھا لیں ان کا دن اچھا نہیں گزرتا
یہ انتظار میں ہوتے ہیں کہ یہ ایمبولینس میں مر رہے ہوں اور ان کے وہ بڑے لیڈر ان کی ایمبولینس روک کر خود گزر جائیں۔ یہ سیلاب میں ڈوب کر مر رھے ھوں تو ان کے لیڈر برطانیہ و فرانس میں پکنیک منا رھے ھوں۔ عوام وبائی امراض سے تڑپ تڑپ کر سڑکوں پہ مر رھی ھو اور یہ ایلیٹ کلاس لندن اور نیویارک کے سیون سٹار ھسپتالوں میں میڈیکل چیک اپ کروا رھے ھوں۔ ملک کے گلی کوچوں میں بم دھماکے اور دھشتگردی ھو رھی ھو اور یہ اپنے لاڈلوں کے یونیوورسٹی کانوکیشن میں تالیاں بجارھے ھوں۔ سیکورٹی خدشات کو جواز بنا کر 500 گاڑیوں کا قافلہ لے کر سڑکوں پے دھندناتے پھریں اور عوام سی این جی کے لۓ لائنوں میں دھکے کھائیں، ان کے محلوں کی سجاوٹی بتیاں تک 24 گھنٹے روشن ھوں اور عوام بجلی کے بغیر ذھنی مریض بن جاۓ یہ اس میں بھی خوش ہوتے ہیں کہ چلو آخری سانسوں میں ہم اِن کے کام آگئے یہ ان بوسیدہ دماغوں کی سوچ ہے۔ لیکن اب بہت ہو چکا غلام لوگوں کی تو یہ سوچ ہو سکتی ہے لیکن نوجوانوں کی نہیں کیوںکہ اسکو یہ غلامی اور دماغ کا کبڑا پن منظور نہیں وہ اپنی ایک شناخت چاہتا ہے وہ کسی کا غلام بننا پسند نہیں کرتا بلکہ دنیا کو فتح کرنا چاہتا ہے
۔
 

Zindabad

MPA (400+ posts)
All the corrupt parties include PTI inda house :lol::lol:[hilar][hilar][hilar] yah tha democracy ka maza [hilar][hilar]
 

Back
Top