سائنسدان
Senator (1k+ posts)
امام کعبہ نے جے یو آئی کے اجتماع میں شرکت کی جبکہ اس اجتماع میں سیاسی تقریریں ہوتی رہیں اور مخالفین کو لتاڑا جاتا رہا۔۔
سوال یہ ہے کہ کیا امام کعبہ جےیو آئی کے صد سالہ اجتماع میں جے یو آئی (ف) کو دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے اور اسکی الیکشن کمپین چلانے کیلئے آئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان امام کعبہ کا استعمال کرکے بھرپور سیاست چمکارہے ہیں اور جو دکان انکی پی ٹی آئی کی وجہ سے بند ہوگئی ہے وہ دکان کھول کر اپنا سودا بیچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کیا ہارون رشید کی وہ بات درست ثابت ہورہی ہے کہ سعودی عرب عمران خان کو پسند نہیں کرتا۔ 2013 سے پہلے سعودی سفیر نے عمران کو کہا کہ ہم نوازشریف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے آپ نوازشریف کو سپورٹ کریں۔ لگتا ہے کہ سعودی عرب کو پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت ایک آنکھ نہیں بھائی اسی لئے لگتا ہے اس نے امام کعبہ کو بھجوایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو سہارا دو اور مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرو۔ اس لئے تو سراج الحق نے دوبارہ ایم ایم اے کی خواہش کردی ہے۔
امام کعبہ سب مسلمانوں کو اکٹھے کرنے کی بات کررہے ہیں لیکن سعودی عرب میں مسلمانوں کی حالت دیکھیں۔ وہاں اتحاد کی راہ میں کفیل آڑے آجاتا ہے۔ کیا کوئی پاکستانی کسی سعودی خاتون سے شادی کرسکتا ہے یا سعودی عرب پاکستانیوں کو شہریت دے سکتا ہے؟ کیا امام کعبہ فیضان مدینہ یا شیعوں کی عبادت گاہ پر ایسے جائے گا؟
امام کعبہ کا کسی سیاسی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ میرے خیال سے حکومت کو امام کعبہ کو جے یو آئی کے سیاسی اجتماع سے روکنا چاہئے تھا اور انہیں دو دن وزیراعظم ہاؤس میں مہمان بناکر رکھتے اور شاندار طریقے سے الوداع کرتے۔
عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ سعودی سفیر سے ملاقا ت کریں اور احتجاج کریں کہ انکی مخالف جماعت میں امام کعبہ کس حیثیت سے شرکت کررہے ہیں؟ یہ کونسا نیا کھیل ہے جو رچایا جارہاہے؟ پی ٹی آئی سپورٹر سے ہٹ کر یہ بری روایت ہے کہ کسی مذہبی جماعت کے اجتماع میں امام کعبہ شرکت کرے ۔ اگر یہ سلسلہ چل نکلا تو کل کو کسی کی الیکشن کمپین چینی وزیر، کسی کی امریکی سفیر، کسی کی دوسرے دوست ملک کا وزیراعظم چلاتا نظر آئے گا

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/C80S3w2XgAIAShr.jpg