Invisible.Sword
Councller (250+ posts)
آر ٹی آئی ۔ کے پی کے
آر ٹی آئی کا مطلب ہے رائٹ ٹو انفارمیشن۔ اردو ترجمہ اس کا بنتا ہے 'معلومات کے حصول کا حق'۔ دنیا کے زیادہ تر مہذب ممالک میں یہ قانون موجود ہے۔ یہ اہم ترین قانونوں میں سے ایک ہے۔ یہ اتنا اہم کیوں ہے؟
اگر آپ نے چیک کرنا ہو کہ آپ کی حکومت کس مد میں کتنے پیسے خرچ کر رہی ہے تو آپ اس قانون کی مدد لیں گے۔ آپ کو کوئی ریکارڈ چاہیے ہے مگر متعلقہ محکمہ تنگ کر رہا ہے تو آپ اس قانون کی مدد لیں گے۔ آپ کو لگتا ہے کہ ٹھیکے کے معاملات صاف نہیں تو آپ اس قانون کی مدد سے ٹینڈر سے لے کر، بڈنگ تک ہر ایک دستاویز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لئے شفاف گوورننس کے لئیے اس قانون کی اہمیت مسلمہ ہے۔ اگر یہ قانون موجود ہو تو سرکاری اداروں کی کارکردگی میں خود بخود بہت بہتری آ جاتی ہے۔ اور یہ ادارہ سازی کی طرف بہت اہم قدم ہوتا ہے۔ جب ادارے بننا شروع ہو جاتے تو پھر وزیر اعلی کو نوٹس نہیں لینے پڑتے، نا معطلیاں کرنی پڑتی ہیں۔
کے پی کے کا آر ٹی آئی کا قانون نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہترین قانونوں میں سے ایک کہا گیا۔ اس لئے جب مجھے یہ خبر ملی کہ کے پی کے اسمبلی کو اس قانون سے مستثنی کیا جانے کا ارادہ کیا جا رہا ہے تو میرا ردعمل شدید تھا اور ہے۔ دراصل آر ٹی آئی جیسے ویژن کی وجہ سے ہم تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں اور ایسی ہی وجوہات سے مخالفت بھی کریں گے۔ ہم اس بنیاد پر مخالفت نہیں کرتے کہ عمران نے اوے نواز کیوں کہا، وہ جی ہسپتال میں کیوں نہیں گیا اور کیوں گیا وغیرہ وغیرہ۔
اگر کے پی کے کا آر ٹی آئی قانون تبدیل ہوا اور اسمبلی کو اس سے استثنی ملا تو میرا اگلا ووٹ تحریک انصاف کو نہیں ملے گا۔ ہم تحریک انصاف کے ووٹرز اور باقیوں میں یہی فرق ہے۔ ہم اصل ایجنڈے پر کبھی بھی دفاع نہیں کرتے
نوٹ: تحریک انصاف کو ووٹ نا دینے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں نون لیگ یا کسی اور آزمائی ہوئی چور ڈاکو جماعت کو ووٹ دوں گا۔ کنویں سے کھائی میں جانے کا مجھے ہرگز کوئی شوق نہیں

- Featured Thumbs
- http://www.talibilm.com/wp-content/uploads/2012/04/kpk-logo1.jpg
Last edited: