
گرشتہ روز مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار مہر محمد وسیم نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ن لیگ کے مطابق اس حلقے سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں ساتھیوں اور کارکنان سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں اور مریم نواز کی کمپین چلانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے این اے 119 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کی ن لیگ میں شمولیت کا بھانڈا الیکشن کمیشن کے فارم 33 نےپھوڑدیا۔
مسلم لیگ ن نے این اے 119 لاہورسےمریم نواز کے حق میں مہر وسیم نامی پی ٹی آئی اے کے جس ٹکٹ ہولڈر کی ن لیگ میں شمولیت کا دعویٰ کیا اس کا نام نہ الیکشن کمیشن کے فارم 33میں ہے نہ تحریک انصاف کی امیدواروں کی فہرست میں
https://twitter.com/x/status/1749124429265912116
اس لسٹ میں شہزادفاروق نامی ایک امیدوار موجود ہے جو عباد فاروق کا بھائی ہے اور انتخابی نشان سائیکل ہے۔تحریک انصاف نے ہی14 جنوری کو اسے اپنا امیدوار ڈیکلئیر کررکھا ہے۔
یادرہے کہ فارم 33 میں الیکشن لڑنے والے تمام امیدواران کے نام، پارٹی وابستگی اور انتخابی نشان دیے جاتے ہیں۔ سیکشن 68 کے سب سیکشن 3 کے مطابق کمیشن یہ ویب سائیٹ پر ڈالنے کا پابند ہے۔
فارم 33 کی بنیاد پر ہی بیلٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/may11ih21.jpg