غیر سیاسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوگاری کے میدان زور آزمائی کی تو سوشل میڈیا صارفین بھی بولنے پر مجبور ہوگئے، فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہمارے درمیان ایک نیا گلوگار شاہنواز دھانی،ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا جب کوئی بات بگڑ جائے گانے کی کوشش کررہے ہیں،دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر...
مانسہر ہ میں 12 بچوں کے 95 سالہ باپ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ذکریا نے 95 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ذکریا نامی بزرگ کی پہلی بیوی کا انتقال2011 میں ہوا تھا، ان کے7 بیٹے اور 5بیٹیاں تھیں، بیوی کی وفات کافی سال گزرنے کےبعد ذکریا نے دوسری شادی کی کوشش شروع کی تاہم انہیں اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چاچا ذکریا کی دوسری شادی میں ان کے بیٹے بڑی رکاوٹ تھے تاہم سب سے چھوٹے بیٹے وقار عالم تنولی نے اپنے والد کی خواہش...
تمام دوستوں اور ہندوستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے حوصلے کو بڑھائے رکھا: بھارتی اداکارہ 2001ء میں مس انڈیا کا خطاب حاصل کرنے والی بھارت کی معروف فلمی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے پاکستانی شہری ہونے کا دعویٰ کرنے والے مقامی صحافی عمیر سندھو کے خلاف نامناسب الزامات عائد کرنے پر قانون کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیلینا جیٹلی کا کہنا تھا کہ اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کے خلاف اپنی زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گی چاہے اس کیلئے مجھے پاکستان ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ معاملہ...
سوشل میڈیا پر محبتوں کے پھول کھل رہے ہیں، لیکن کبھی شادیوں کی تردید ہورہی ہے تو کبھی تردید ہورہی ہے، پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی شادی شدہ بھارتی لڑکی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے، انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔ انجو کے شوہر 42 سالہ اروند کے مطابق انجو یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کچھ دنوں کے لیے جے پور جا رہی ہے۔ لیکن اتوار کو اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انجو سرحد پار گئی ،23 جولائی...
بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو کے والد کا بیٹی سے تعلق ختم دیر بالا میں بھارتی لڑکی انجو کی آمد پر والد کا بیان سامنے آگیا، والد گایا پرساد تھامس نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا جس طرح سے وہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی ہے، اس نے تو اپنے بچوں تک کا نہیں سوچا، اگر انجو کو یہی کرنا تھا تو پہلے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیتی، اب وہ ہمارے لیے مر گئی ہے۔ انہوں نے کہا میں بھارتی حکومت سے اپنی بیٹی کو پاکستان سے واپس بھارت لانے کی اپیل نہیں کروں...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی اور محبت کے پھول پروان چڑھ رہے ہیں، فیس بُک دوست سے ملنے دیربالا آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے اپنے مختصر بیان میں کہا وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے، بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے۔ انجو نے اپنے پیغام میں کہا لیگل ویزے پر آئی ہوں، تین سال سے کوشش جاری تھی یہاں میں محفوظ اور خوش ہوں، نصراللہ اور اسکے گھر والوں نے میری توقع سے زیادہ عزت دی، انڈین میڈیا میرے گھر والوں کو پریشان نہ کرے میں جلد واپس بھارت آجاؤں گی۔ نصراللہ نے...
مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 17 لاکھ پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں، 83فیصد حذف کردہ ویڈیوز ایسی تھیں جنہیں کسی نے ایک بار بھی نہیں دیکھا تھا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی عملدرآمد سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے جنوری تا مارچ2023 کے درمیان دنیا بھر سے شیئر کی گئی مجموعی طور پر 91 کروڑ3ہزار510 ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں۔ یہ...
ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین۔ریپ کی کہانی جھوٹی نکلی، معاملہ ملزم اور اس کے ساتھی کے درمیان لڑائی کا نکلا۔ نامزدملزم نعمان کا اپنے ساتھی انور سےجھگڑا ہواجس نے بدلہ لینے کیلیے ایک گروہ کو اجرت پر لیا۔گروہ میں صائمہ،ڈاکٹر سدرہ اسماعیل جعلی صحافی،شکیل نامی جعلی صحافی، منظور نامی جعلی پولیس افسرشامل تھے۔ انور نے نعمان پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کیلیے راولپنڈی کی رہائشی صائمہ نامی لڑکی سے رابطہ کیا۔صائمہ نے شیخوپورہ کی رہائشی سدرہ سے رابطہ کر کے نعمان کے ساتھ ریپ کا...
معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کے گانے "فنکاری" سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی قرار دیتےہوئے مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیراز اپل نےانسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں آئمہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئمہ بیگ کا یہ کہنا کہ "فنکاری گانا انہوں نے اورمرحوم شکیل سہیل نے مل کر لکھا ہے "بالکل غلط ہے۔ شیراز اپل نے کہا کہ آئمہ بیگ اس گانے کا اصل کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں جو ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر یونیورسل میوزک انڈیا کی جانب سے کریڈٹس میں دیا گیا ہے،...
یونان میں ہونے والے افسوسناک کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کے اہم انکشافات کے بعد یونانی حکام کے موقف پر سوالات اٹھنا شرو ع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد نے یونانی کوسٹ گارڈز کے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف کیے ہیں جس سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ زندہ بچ جانے والےمسافروں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ 14 جون کو کشتی حادثے کے بعد یونانی کوسٹ گارڈز نے 9 مصری شہریوں کو حراست میں لیا اور ان پر انسانی اسمگلنگ اور...
صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ہوشیاری سے کام لے کر اپنی جان بچانے میں ماہر ہیں، سوشل میڈیا پر دو پیپز اور ایک بڑے کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے سڑک سے گزرنے والے دو نوجوان اور کتے کے بچوں کے درمیان چھوٹی سی چھیڑ خانی کررہے تھے کہ کتوں نے بڑے کتے کو بلا لیا۔ دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی، کتوں نے اپنے ’بڑے بھائی‘ کو بلاکر لڑکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے، اس دوران دو پلے ان کی مخالف سمت سے آنے لگے اور اپنی عادت کے...
لاہور میں اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے سدیس خان ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کینٹ نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنانےوالے سدیس خان اور ابرار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ سدیس خان ٹک ٹاکر گینگ اکثر شہر میں موٹر سائیکلوں پر گھومتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے اور ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر ڈالا کرتے تھے، ملزمان کو...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے واقعے میں عائشہ کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا،والد سلطان نے پولیس کو بیان قلم بند کرویا کہ میں پنجاب کا رہائشی اور ہوٹل پر ملازمت کرتا ہوں، میری بیٹی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، بیٹی شادی کے بعد گلستان جوہر منتقل ہوئی۔ انھوں نے کہا مجھے پولیس سے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کی لاش ملی ہے، میری بیٹی جبران اور پنکی نامی خاتون کے ساتھ پارٹی میں گئی تھی، جہاں نشہ آور اشیا کے استعمال کی زیادتی کے سبب میری بیٹی...
کرتارپور راہداری سے بچھڑوں کو ملانے کا سلسلہ جاری ہے،کرتار پور راہداری ایک بار پھر بچھڑوں کو ملانے میں کامیاب ہوگئی،کرتار پور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے 2 مسیحی خاندانوں کو ملوا دیا، پی ایم یو کرتاپور انتظامیہ کے مطابق بھارت سے آئے موہن مسیح کو ملنے کے لیے ان کے رشتہ دار یوسف مسیح اسلام آباد سے کرتارپور پہنچا۔ دونوں خاندانوں کا ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے رابطہ رہتا تھا۔ دونوں خاندانوں کو ملکوں کی طرف سے مسیحی برادری کے لیے ویزا کی مشکلات کے باعث پاکستانی مسیحی خاندان بھارت جاسکا اور نہ ہی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں ڈانس پارٹی کے دوران لڑکی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، جناح اسپتال کراچی میں لڑکی کی لاش والے واقعے سے متعلق کہا جا رہاہے کہ عائشہ کو 4 مزید لڑکیوں کے ساتھ بنگلے پر پہنچایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں جمعہ کو کچھ افراد عائشہ نامی ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ڈیفنس خیابان صبا اسٹریٹ 32 سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد خیابان صبا کے...
کینیڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹائی ٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے سیاحتی مہم پر جانے والی آبدوزسمندرمیں لاپتہ ہوگئی، دو روز سے آبدوز کی تلاش جاری ہے،لاپتہ آبدوز میں دوپاکستانی بھی سوار ہیں جو پانچ رکنی مہم جو ٹیم کا حصہ تھے۔ داؤد خاندان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مشن پر خاندان کے دو افراد سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان نے بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ داؤد فیملی کے...
گزشتہ 3 ماہ میں ہنڈا سوک کا ایک یونٹ بھی فروخت نہیں ہوسکی پاکستان کی بڑی کار کمپنی ہنڈا نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران اپنی لگژری ماڈل سوک کا ایک بھی یونٹ فروخت نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان کی سب سے بڑی کار کمپنی ہنڈا نے صرف 87 گاڑیاں بیچی ہیں، یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جس میں ہنڈا سوک کی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔ کمپنی کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں کمپنی کی پروڈکشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا...
آن لائن ایپس سے قرضہ لینا ہے تو سوچ سمجھ کر لیں کہیں لینے کے دینے نہ پڑجائیں، کیونکہ آن لائن قرضہ ایپس سے قرضہ لینے والے شہری مزید مصیبت میں پھنس جاتے ہیں، اتنا ہی نہیں اپنی جمع پونجی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قرضہ کی فراہمی کیلئے بہت ساری ایپس موجود ہیں جو لوگوں کو چھوٹے قرضے آن لائن فراہم کرتی ہیں، ساتھ ہی شہریوں کو لوٹ بھی لیا جاتا ہے. ان ایپس کی جانب سے مختلف ناموں اور بروقت طریقوں سے قرضہ دینے کے اشتہار سوشل میڈیا پر چلتے ہیں جس میں قرضہ لینے والے خواہش مند افراد کو...
کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار ہوگئی، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی کو بھی وہی انفیکشن ہوگیا، جس کے باعث گزشتہ دنوں نورجہاں ہتھنی جان سے جا چکی ہے۔ انفیکشن کا پتا چلنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مدھوبالا کو 15روز کے وقفے سے ویکسین کی 2 ڈوز دی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق فار پاز کی ٹیم بھی چند روز بعد کراچی پہنچ جائے گی، مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کے لیے سفاری پارک میں سینکچری کی تعمیر...
پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے خود کے نام سے منسوب ویڈیو کی تردید کردی، کہا وائرل آڈیو جعلی ہے، فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی وائرل آڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔ اداکار...