جاپانی موٹر کار کمپنی ٹویوٹا نے 2026ء تک سستی الیکٹرک کاریں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پرو پاکستانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا نے اسی ہفتے رواں سال 2023ء کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026ء تک ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے لگژرری، ایس یو وی، کمپیکٹ، سیڈان، کمرشل، ایم پی وی اور سپورٹس کارز میں 10 بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے (بی ایم وی) ماڈلز لانچ کیے جائیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا کوجی ساتو نے پریس بریفنگ میں آسیان خطے کے لیے ہیچ بیک الیکٹرک...