جہلم:پولیس کے رشوت مانگنے پر گملے توڑنے والی خاتون ذہنی معذور قرار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1784094634546733109
جہلم شہر میں اور تھانوں کے اندر تزئین و آرائش کی توڑ پھوڑ کرنے والی خاتون گرفتار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم شہر میں لگے پھولوں کےگملے، خوبصورتی کے لئے بنائے گئے مونومنٹ اور تھانوں کے اندر لگے پھولوں کے گملے توڑنے والی خاتون صباء کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

صباء نامی خاتون کی تزئین و آرائش کی توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی، ملزمہ آئے روز شہر بھر میں توڑ پھوڑ کر کے انتظامیہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچاچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ صباء آج پھر آئی اور تھانے کے سامنے لگے گملوں کی توڑ پھوڑ کی ہے، ملزمہ تھانوں کے اندر لگے گملوں کی بھی توڑ پھوڑ کرچکی ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ ذہنی معذور ہے جس کی وجہ سے یہ حرکتیں کرتی ہے، میونسپل کمیٹی کی جانب سے استغاثہ دائر کر کے کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب ملزمہ کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس کو درخواست دی تھی تو انہوں نے رشوت مانگی، جس کی وجہ سے غصہ تھا۔
 

Twister

MPA (400+ posts)
چلو کوئی تو اچھا کام کر رہی تھی ویسے تو اس نے تھانے کو اکھاڑ دینا تھا ۔۔۔ بھلے۔۔۔ اس کے بعد گرفتار ہوجاتی۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
آئی جی پنجاب کو ماں بہن کی ننگی گالیاں دینے والا بھی زہنی معزور تھا اور اب یہ عورت