پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھکر سے رجیم چینج آپریشن کے دوران منحرف ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نےضمنی انتخابات کیلئے پی پی 93 بھکر سے سابق رکن قومی اسمبلی افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ یہ وہی شخص ہےجس نےرجیم چینج کے وقت عمران خان سے غداری کی اور کہا تھا کہ عمران خان مجھ سے معافی مانگیں پھر میں پی ٹی آئی واپس آجاؤں گا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فیصل خان پی ٹی آئی رہنما حماف اظہر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو ٹکٹ کیوں جاری کیا گیا؟
محمد عمیر نے کہا کہ اظہر مشہوانی جو خود اغوا ہوا، جس کا باپ ، بھائی اغوا رہے اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے مگر ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ جس نےرجیم چینج کے وقت پارٹی سے دھوکا کیا اس کیلئے جگہ بن گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے کردار محمد افضل خان ان 20 اراکین اسمبلی میں شامل تھے جو منحرف ہوئے ۔
احسن واحد نے کہا کہ منحرف سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں واپسی ہورہی ہے؟ عمران خان کو 2022 میں چھوڑنےوالے آج پی ٹی آئی کی حمایت سے ہی دوبارہ پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی اور پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تھی، اگر ایسے لوگ پارٹی میں واپس آسکتے ہیں تو جن سے بلیک میلنگ کے ذریعے پارٹی چھڑوائی گئی انہیں بھی واپس بلایا جانا چاہیے۔
دانش محمود نے افضل خان کا عمران خان سے معافی کے مطالبے سے متعلق بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج افضل خان پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ،اس کا مطلب ہے عمران خان نے معافی مانگ لی ہے۔
ایک صارف نے حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک لوٹ کو لاہور سے ٹکٹ دلوایا جو جیت کر ن لیگ میں شامل ہوگیا، اب بھکر سے افضل خان کو ٹکٹ دیدیا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھا رہا اور عدم اعتماد کی تحریک میں عمران خان کے مخالف ووٹ دیا۔
اسی صارف نے افضل خان کی عمران خان سے متعلق گفتگو کا کلپ بھی شیئر کیا اور کہا کہ جس کو پی ٹی آئی نے بھکر سے ٹکٹ دیا ہے اس کو ملاحظہ کریں۔
ایک صارف نے جس شخص نے رجیم چینج میں عمران خان کی پیٹھ کر چھرا گھونپا ، لوٹا بن گیا اس کو ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر ٹکٹ دیدیا گیا ہے۔