عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کی اجازت دیدی

11imranakhaijaza.png

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جماعتوں و اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے پارٹی قیادت کو اجازت دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے مان گئے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مذاکرات کی اجازت بھی دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط رکھی ہے کہ مذاکرات کاعمل آئین و قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں میں مذاکرات کیلئے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے اور پھر ان ٹی او آرز کے تحت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں گے۔


پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی اجازت ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام نے اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے، پہلے طے کیا جائے گا کہ مذاکرات کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے، جو بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونےچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور پی ٹی آئی بھی ایک حقیقت ہے، تاہم یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل کردہ ہے، دیکھنا ہوگا کہ وہ کس حد تک بااختیار ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1784229464504947105
 
Last edited by a moderator: