عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کےکیس میں یوٹیوبر یاسرشامی ملزم قرار

1715278337311.png



عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز کا کیس، معروف یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار
عامر لیاقت مرحوم کی نامناسب ویڈیوز دانیا شاہ نے بنا کر پیسوں کے عوض یاسر شامی کو فروخت کر دیا تھا : بشریٰ اقبال

سابق رکن قومی اسمبلی واینکر عامر لیاقت مرحوم کی نامناسب ویڈیو ز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے کیس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت مرحوم کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے کیس میں عدالت کی طرف سے متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ یاسر شامی آج عدالت میں پیش ہوئے انہیں ملزم قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد یاسر یامی نے عدالت میں آج سرنڈر کیا جہاں ان کی 5 لاکھ روپے کی عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے میں پیش ہوں اور کیس میں تعاون کریں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم یاسر شامی کے ساتھ ساتھ کیس کے تمام گواہ بھی کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے یاسر شامی کے عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:© کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو یاسر شامی کو گرفتار کرکے 18 تاریخ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

بشریٰ اقبال کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت مرحوم کی نامناسب ویڈیوز دانیا شاہ نے بنا کر پیسوں کے عوض یاسر شامی کو فروخت کر دیا تھا جنہوں نے یہ ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیں جہاں سے وہ وائرل ہو گئیں۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022ءمیں اپنی گھر پر بیہوش پائے گئے جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے پر مردہ قرار دیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کے انتقال کے چند ہفتوں بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی میں بشریٰ اقبال نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ دانیا شاہ کیخلاف کیس دائر کرنے کیلئے درخواست دی جس پر پیکا ایکٹ 2016ءکی دفعات 20,21 اور 24 کے تحت 10 اکتوبر کو مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے نے دسمبر 2022ءمیں لودھراں سے دانیا شاہ کو گرفتار کیا جسے کراچی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت مرحوم کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ کیس کی ملزمہ دانیا شاہ بھی اس وقت ضمانت پر ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج کیس کی سماعت ہوئی جہاں یاسر شامی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔
 
Last edited by a moderator: