پولیس کی بڑی کارروائی، ایران سے سمگل اڑھائی کروڑ مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط

17iranidiesalzabat.png

ملک بھر کے شہری پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں تو دوسری طرف ایران سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے گودام پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ڈیزل کے ساتھ بہت سے سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شاہراہ نورجہاں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے گودام پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سمگل شدہ غیرقانونی کیروسین آئل و ڈیزل برآمد کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آپریشن کے دوران اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ 1 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں اور 3 منی ٹرک قبضے میں لیے گئے۔ گودام سے 7 لاکھ روپے نقد، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس، 2 ڈیزل ڈسپنسرز اور ڈیزل کے بھرے ہوئے 20 بیرل بھی ضبط کیے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1784133226199421136
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سنٹرل کا کہنا ہے کہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بروقت کارروائی سے اتنی بڑی کامیابی ملی، فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ گودام سے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی اشیاء ضبط کی گئی ہیں، سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے راستے سے ایرانی پٹرولیم مصنوعات ودیگر سامان کی سمگلنگ کا حجم سالانہ کئی ارب روپے سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
مبینہ طور پر کوئٹہ کا کور کمانڈر ایک گھنٹے میں اتنا کماتا ہے ایرانی پٹرول کئ سمگلنگ سے ہزاروں اربروپے مہینے کئ کمائی ہوتی ہے یہئ حال افغان بارڈر سمگلنگ کا ہے