اسلام آباد کے 3 حلقوں میں دھاندلی کیس کی سماعت،فارم 45 جمع کرانیکا حکم

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد کے 3 حلقوں میں دھاندلی کیس کی سماعت

اسلام آباد کے 3 حلقوں میں دھاندلی کیس کی سماعت، الیکشن ٹربیونل کا ن لیگی سمیت تمام امیدواروں کو فارم 45 اور 46 جمع کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن سے بھی فارم 45 اور 46 طلب، کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی

https://twitter.com/x/status/1786019201347387829
اہم ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں ایم این ایز طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کرکے حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فارم 45 ، 46 بیس مئی تک عدالت میں جمع کرائیں دوسری جانب الیکشن کمیشن کو بھی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ بھی ان تینوں حلقوں کے فارم 45 ، 46 عدالت جمع کروائے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری ، شعیب شاہین ، اور عامر مغل نے نتائج چیلنج کر رکھے ہیں

این اے 46 ، 47 ، 48 تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف فریقین کو نوٹس

عدالت نے اصل فارم 45 اور 46 بیس مئی کو طلب کر لیے

 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ فارم کیا ٹمبکٹو سے آنے ہیں جو ٢٠ دن کا وقت دیا گیا ہے؟؟؟
اس ملک میں کوئی بھی کام سچائی سے کرنے کی توقع کرنا بھی اب گناہ ہے