انسداد سمگلنگ کا انچارج اور 3 اہلکار اسمگلرز سے تعاون پر رنگے ہاتھوں گرفتار

aah1331.jpg

اسمگلنگ روک تھام کرنے والے ہی اسمگلرز کے ساتھی نکلے, ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ونگ کے انچارج اور دیگر 3 اہلکار اسمگلرز سے تعاون کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے, اہلکار بلوچستان میں جاکر اسمگلرز کی 2گاڑیاں اپنی نگرانی میں لارہے تھے.

حساس ادارے کی تفتیش میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا,افسران کو آف ڈیوٹی کردیا گیا, ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ، اے ایس او انچارج کیخلاف ماضی میں بھی شکایات آچکی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس نے اے ایس او کے انچارج ارشاد شاہ سمیت 4 اہلکاروں کو ڈیوٹی آف کر کے ان کیخلاف الزام کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایک روز قبل کسٹمزانٹیلی جنس اے ایس او ونگ کے انچارج ارشاد شاہ ،انٹیلی جنس افسر کفیل عدنان اور2سپاہی موچکو چیک پوسٹ سے آگے بلوچستان کی حدود میں جاکر اسمگلرز کی 2؍ گاڑیوں کو اپنی نگرانی میں لا رہے تھے کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے انھیں روک کر تفتیش کی تو یہ انکشاف ہوا کہ دونوں گاڑیوں میں اسمگلنگ کا سامان ہے اور ان اسمگلرز کو تحفظ دینے والے اہلکار وں کا تعلق کسٹمز انٹیلی جنس سے ہے جس پر ان ا ہلکاروں اور ایک سینئر افسر کو بھی طلب کر کے کئی گھنٹے اس معاملے کی تفتیش کی گئی.

سینئر افسران کی جانب سے معاملے کی تحقیقات پر انہیں جانے کی اجازت ملی،ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں انھیں ڈیوٹی آف کیا گیا ہے تاہم اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم اس معاملے کی تفتیش کرے گی جس کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انجینئر حبیب نے جنگ کے رابطہ کرنے پر ان افسران کو ڈیوٹی آف کرنے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ صرف الزام ہے جب تک معاملے کی تحقیقات نہیں ہوتی حتمی بات نہیں کی جاسکتی، درست صورتحال کے لئے کچھ دن انتظار کر لیں۔
دوسری جانب کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس او انچارج پرنسپل اپریزر ہیں انھیں فیلڈ ڈیوٹی پر رکھنا ہی غلط ہے ،ان کے بارے میں ماضی میں بھی ایسی شکایات آچکی ہیں ۔

وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیے، اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دیے گئے جبکہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا,اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے وزرات داخلہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، وفاقی پولیس کو اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے,وزرات داخلہ کی جانب سے اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رینجرز اور کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات ہیں، وزیراعظم شہباز ریف نے بھی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔