ہالا: کالج انتظامیہ کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر معذور ملازمہ نے خوکشی کرلی

battery low

Minister (2k+ posts)
ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں سرکاری کالج کی معذور ملازمہ خدیجہ نے انتظامیہ کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ہالا کی رہائشی 25 سالہ ملازمہ خدیجہ کی لاش تین روز قبل حیدرآباد کی پھلیلی نہر سے ملی، خدیجہ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط میں وجوہات بیان کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کا تعلق غریب گھرانے سے ہے جو ہالا کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیب اٹینڈنٹ کام کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ طور پر کالج انتظامیہ کی جانب سے خدیجہ کو نہ صرف ہراساں کیا جا رہا تھا بلکہ جبراً اس سے باتھ روموں کی صفائی بھی کروائی جا رہی تھی۔ چار روز قبل بھی اس سے نہ صرف وہی کام کروایا گیا بلکہ اس کی تذلیل بھی کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خودکشی کے بعد لڑکی کی لاش کے ساتھ پرس میں خط بھی موجود تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ کالج میں پریشان کیا جارہا ہے وہ اس دنیا کو چھوڑ رہی ہے، اسے تلاش نہ کیا جائے۔

خدیجہ نے اپنے خط میں اہل خانہ کے فون نمبر درج کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لاش ملے تو ان نمبر وں پر آگاہ کردیں۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہ نے کالج انتظامیہ کی ہراسمنٹ اور پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، کالج کے عملے کے خلاف کارروائی کے جائے۔

Source
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
لڑکی اگر ڈوب کر مری ہے تو اسکے پرس میں سے خط صحیح سلامت کیسے نکل آیا؟ کیا اپنا پرس واٹر پروف کر کے اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر نہر میں چھلانگ لگائی تھی؟

مجھے تو اسمیں بھی کوئی چکّر لگتا ہے۔ ہمارے یہاں ویسے بھی اکثر لوگ عورتوں کو بہت سی اور وجوہات کی بناء پر بے دردی سے مار کر بعد از اس کی موت کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
لڑکی اگر ڈوب کر مری ہے تو اسکے پرس میں سے خط صحیح سلامت کیسے نکل آیا؟ کیا اپنا پرس واٹر پروف کر کے اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر نہر میں چھلانگ لگائی تھی؟

مجھے تو اسمیں بھی کوئی چکّر لگتا ہے۔ ہمارے یہاں ویسے بھی اکثر لوگ عورتوں کو بہت سی اور وجوہات کی بناء پر بے دردی سے مار کر بعد از اس کی موت کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
True, later may be something else will pop up wait and watch.
 

ranaji

President (40k+ posts)
ایک کوئی پیر آف ہالہ بھی ہوا کرتا تھا کیا وہ گدی ختم ہوگئی ؟ اور پیر آف ہالہ شریف میں کوئی زندہ نہیں رہا جو پیر صاحب کا جانشیں بنتا ؟
کیونکہ پیر آف ہالہ شریف کا کبھی ُنام سننے میں نہیں آتا اب