کھیل

جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہونے والا کیوی کرکٹ بورڈ بے بنیاد اور من گھڑت اطلاعات پر دورہ پاکستان تو منسوخ کر بیٹھا ہے لیکن اب اس کے کھلاڑی پریشان ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا سامنے کیسے کیا جائے۔ بلاوجہ پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے جانے والے کیویز پلیئر دنیا بھر سے اٹھنے والے سوالات پر لاجواب ہیں۔ انہیں اب یہ بات ستائے جا رہی ہے کہ ٹی 20 میچ کا پہلا ہی ٹاکرا پاکستان سے ہوگا۔ دوسری جانب کیویز ٹیم کے کوچ گیری استیڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دباؤ نہ لیں۔ ہمیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے اعلیٰ عہدیداران نے پاکستان سپر لیگ کےآئندہ ایڈیشن کےلیے آئی پی ایل کی طرز پر ڈرافٹ کرانے پر غور شروع کردیا۔ پاکستان سپر لیگ 7(پی ایس ایل) کا ڈرافٹ اگلے سال فروری اور مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جس کےلیے بورڈ نے پی ایس ایل کی قربانی دی تھی تاہم دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی کے بعد پی سی بی کو زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو پی ایس ایل گذشتہ ایڈیشنز کی طرح فروری میں ہی شروع ہوگی۔ ذرائع...
نیشنل ٹی ٹوینٹی میں بکیز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا،سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے پانچ بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملوث افراد کو اسٹیڈیم کے اندر یاسر عرفات انکوژر سے پکڑا گیا ہے،جن کا تعلق بھارتی سٹے باز مافیا سے ہے،ان بکیز کو دبئی سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے دو کو گزشتہ روز جبکہ 3 کو آج گرفتار کر کے نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ دوران تفتیش بکیز نے بھارت کی بکی مافیہ سے...
پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو گورنر ہاؤس میں کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی تاہم ن لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ گورنر ہاؤس پنجاب میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔ لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور دوسری جانب یہ کھیل کود میں مشغول ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر رانا مشہود احمد نے کہا کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے، حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان...
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے پاکستان دورہ منسوخ کیا گیا تو پوری دنیا کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی۔ مگر اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ان کو دورے کی منسوخی سے متعلق پوچھا تک نہیں گیا۔ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کے مطابق دورہ پاکستان کی منسوخی میں ان کا کردار نہیں، اس کے فیصلے پر کھلاڑیوں کو اندھیرے میں رکھا گیا، اس حوالے سے پہلے کسی نے بات ہی نہیں کی۔ کھلاڑیوں سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ پاکستان سفر کریں گے یا نہیں، انہیں تو دورہ منسوخ کرنے...
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخی کے فیصلے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سخت ناراض ہوگئے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے "دی ٹائمز" نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹیمیں بھیجنے سے انکار کے فیصلے پر سخت ناراض ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بورس جانسن سمجھتے ہیں کہ ایسے فیصلوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دی ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی کے بعد انگلش...
پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں یہی صورتحال ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرتا، بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں وہاں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، آسٹریلیا کے پاس پاکستان میں نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں۔ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال...
انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔ آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ مانچسٹر ٹیسٹ جس طرح منسوخ ہوا اس طرح آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔ اس سے 2 روز قبل مائیکل وان نے ٹویٹ کیا تھا کہ سکیورٹی ایشوزکےباعث دورہ منسوخ کرنےکا جوازسمجھ میں آتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ کیا سیریز متحدہ عرب امارت(یواے ای) میں نہیں ہوسکتی تھی؟...
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے بولر تھنگاراسو نتاراجن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی پی ایل منتظمین نے سن رائزر حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق منعقد کرایا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تھنگاراسو نتاراجن اور ان قریبی چھ کھلاڑیوں بشمول وجے شنکر کو ٹیم سے آئسولیٹ کردیا گیا...
ٹی10 لیگ میں میچ فکسنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر مارلون سیمیولز پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامور آل راؤنڈر مارلون سیمیولز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ 4 کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جبکہ عالمی ادارے کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات پر سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کو چارج کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیمیولز نےمیچ فکسنگ ‏کی آفرکی پیشکش کی رپورٹ نہیں کی، آئی سی سی نے سیمیولز کو وارننگ جاری کرتے...
دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان دورہ سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلے میچ کے ٹاس سے کچھ لمحے پہلے دورہ منسوخی کے اعلان اور اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس شیڈولڈ دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری کردہ ایک...
افغانستان کی کرکٹ ٹیم طالبان کی حکومت آنے سے مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے افغان کرکٹ بورڈ کو تنبیہ کر دی کہ اگر ان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں شرکت کی تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اب افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی طالبان کے جھنڈے تلے ہی کام کرے گی اور اسی کے ساتھ اسے ہر فارمیٹ میں جانا ہو گا۔ اسی لئے...
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ؟وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے۔ حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ اس پوسٹ کی بنیاد پرسنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں مضمون لکھا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی اہلیہ کوای میل کی جاتی ہے، مارٹن گپٹل کی اہلیہ کوکہاگیااس کےشوہرکوپاکستان میں نشانہ...
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ’ابسلیوٹلی ناٹ‘ ہے۔ انھوں نے کہا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے سے پی ٹی وی کو 25 کروڑ کا نقصان ہوا، تاہم ہم کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت بھی فوادچوہدری جیسی رائے رکھتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابسلیوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کی ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے #PriceOfAbsolutelyNot ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین بڑھ چڑھ کر حصہ لے...
برطانوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں تھے تو دورہ منسوخ ہونے کی وجہ کیا تھی؟ برطانوی ہائی کمشنر کے انٹرویو سے سوال کھڑے ہوگئے۔۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے کاشف عباسی اور منیب فاروق کو انٹرویو نے برطانوی کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں تھے اور نہ ہی کوئی تھریٹ الرٹ جاری ہوا۔ پھر برطانوی...
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیک ایتھرٹن بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور کہا کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔گزشتہ برس میں نے لکھا تھا کہ وباکے دنوں میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کا دورہ کرکے سخاوت دکھائی تھی سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے صرف ایک بیان جاری کرکے غلط کیا جب کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔۔ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض...
پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے خلاف برطانیہ سمیت دنیا بھر میں تنقید جاری ہے، اس فیصلے کے خلاف تنقید کرنے والوں میں برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز بھی اپنے بورڈ کے فیصلے اور پاکستان کی حمایت میں بول اٹھی ہیں، ویمن ٹیم کی سابق کپتان شرلیٹ ایڈورڈ نے بورڈ کی جانب سے ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ شرلیٹ ایڈورڈ نے بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ریڈ الرٹ کے باوجود برطانیہ گئے اوروہاں کھیلے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز کو منسوخ کرنے سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت سے ایسے ممالک کے دورے کیے جہاں دیکھنے یا سننے میں حالات بہت بہتر نہیں تھے مگر بطور پاکستانی ہم بڑے دل کا مظاہرہ کرتے اور ایسی جگہوں پر جاکر کرکٹ...
برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستانی منسوخی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دہرے معیار کے فیصلوں کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ دوستوں سے محروم ہوجائے گا، ای سی بی کے ایسے فیصلوں اور دہرے رویے کے باعث قوموں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ جارج ڈوبیل نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دہرے معیار کو بے نقاب بھی کیا اور کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز...
پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ پاکستان اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا۔اپنے میدان ہی آباد کریں گے۔ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر افسوس کا اظہار ہوا، ملکی کرکٹ کیلئے کسی کے آگے جھکنا نہیں، ویسٹرن بلاک ہمیشہ سے اپنا مطلب نکالتا ہے، ہم بلاک بنا کر کوئی چیز بلاک نہیں کرنا چاہتے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بالکل بھی اچھی نہیں،...