آئرلینڈ کےخلاف فتح پر کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

13paskkawardire.png

آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں جاری تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندا ر کم بیک کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا ہے۔

میچ کے دوران قومی ٹیم نے آئرلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے بڑے ہدف کو صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں ہی حاصل کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا،قومی ٹیم کی جیت میں فخر زمان کے 78 اور محمد رضوان کی 75 رنز کی ناقابل شکست اننگزنے اہم کردار ادا کیا۔

سیریز میں شاندار کم بیک کرنے اور آئرلینڈ کو شکست دینے پر ٹیم مینجمنٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز یئے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سینئر مینجر وہاب ریاض نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو امپیکٹ پلیئر آف دی میچ ا، صائم ایوب کو میچ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan k waqt khiladi mulk k liay kheltey they, jeet par paisa bhi milta tha
Ab paison k liay khailtey hain, agar jeet ga,ay to aur paisa.
agar India say haar ga,ay to...