آڈیو لیکس اسکینڈل: 4 محکموں کی کیس سے علیحدہ ہونے کی درخواست

aui11h11.jpg


آڈیو لیکس اسکینڈل سے متعلق کیس میں چار محکموں نے کیس سے علیحدہ ہونے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابرستار کو درخواست دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) او انٹیلی جنس بیورو(آئی بی ) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابرستار کو درخواست دائر کرکے آڈیو لیکس اسکینڈل سے علیحدہ ہونے کی استدعا کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق چاروں محکموں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بینچ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں فیصلہ سناچکا ہے، جسٹس بابرستارانصاف کا تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کرلیں۔

چاروں اداروں نے درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ اس نوعیت کے کیس میں فیصلہ سنانے والا بینچ ہی اس کیس کی بقیہ کارروائی کو آگے بڑھائے۔

خیال رہے کہ جسٹس بابر ستار 29 اپریل کو بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس پر سماعت کریں گے، 14 مارچ کو ہونے والی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس بابرستار نے پی ٹی اے سے استفسار کیا تھا کہ کیا وہ کسی ایجنسی کو کوئی سہولت فراہم کررہی ہے، انہوں نے پانچ مارچ کو ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی اے کو بھی طلب کرلیا تھا۔