اسلام آباد:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس ،دیگر صوبوں میں علی امین گنڈاپور کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، وزارت داخلہ سے 29 مئی تک رپورٹ طلب، جسٹس محسن اختر نے سماعت کی

علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس ،ایف آئی اے ، نیب اور اسلام آباد پولیس کی رپورٹ جمع

نیب رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف نیب میں کوئی کیس یا انکوائری نہیں ، ایف آئی اے میں صرف ایک انکوائری ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے پاس 18 مقدمات درج تھے جن میں 14 کا فیصلہ ہوچکا ہے، پولیس کے چار مقدمات زیر سماعت ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔

عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی
https://twitter.com/x/status/1787721739507499200