اقبال شناسی میں ڈاکٹر اسرار کے بیٹے کا دوست ان کا استاد تھا

Nosarbazian

Politcal Worker (100+ posts)

پاکستان کی تاریخ میں کم ہی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے علامہ اقبال کو اچھی طرح سمجھا اور پھر لوگوں کو سمجھایا ..ان میں سے ایک ڈاکٹر اسرار احمد تھے لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ ڈاکٹر اسرار احمد کے بیٹے کا دوست ، ماہر اقبالیات وحید الزمان طارق ہی ان کے اقبالیات میں استاد تھے ...
 
M_Shameer

MPA (400+ posts)
اقبال ایک اچھا شاعر تھا، اس میں کوئی شک نہیں، مگر اس کی سوچ ایک کٹڑ مولوی سے الگ نہیں تھی۔ پاکستان میں تو اس کو ایسے بانس پر چڑھا رکھا ہے جیسے نہ جانے کتنا بڑا شخص تھا۔ اسے مفکر، فلسفی اور نہ جانے کیا کیا قرار دیا جاتا ہے۔ اقبال جیسے قدامت پسند شخص کو فلسفی کہنا فلسفے کی توہین ہے۔ ایک فلسفی کی بنیادی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے عقائد، نظریات سمیت سب پر سوالات اٹھاتا ہے، وہ پہلے سے قائم نظریات و عقائد کا اسیر نہیں بنتا۔ نہ ہی وہ کسی ایک خول میں بند ہوتا ہے۔ اقبال نے نہ صرف اپنے عقائد کو جوں کا توں تسلیم کیا بلکہ خود کو صرف مسلمانیت کے خول میں مقید کرلیا اور پوری دنیا کو اسی عینک سے دیکھا۔ وہ فلسفے کی الف ب سے بھی واقف نہیں تھا۔ ایک نظم میں وہ فریڈرک نیچے جیسے فلسفی کو وعظ و نصیحت کرتا نظر آتا ہے، مجھے ہنسی آئی، فریڈرک نیچے کے سامنے اقبال ایک چھوٹا سا بونا لگتا ہے۔ فریڈرک نیچے کے اوبر منش کے تصور کو اقبال نے کاپی کرکے اپنا عجیب و غریب مردِ مومن کا تصور گھڑ لیا جس کا نہ کوئی سر ہے نہ کوئی پیر۔

اقبال نے مسلمانوں کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ ان کو شدت پسندی اور ماضی پرستی سکھائی۔ اقبال کی ساری شاعری ماضی کی یاوہ گوئی پر مشتمل ہے، مسلمانوں کی اندلس، قرطبہ و غرناطہ میں صدیوں پر محیط حکومت کو یاد کرکرکے روتا رہتا ہے، کبھی وہ محمود غزنوی جیسے لٹیرے کے سومنات کے مندر پر حملے کو گلوریفائی کرتا ہے۔ ہر کہیں وہ تیر تلوار، خنجر، نیزے ، گھوڑے اور جہادکی باتیں کرتا نظر آتا ہے۔ اس احمق کو یہ تک نہیں پتا تھا کہ دنیا بدل گئی ہے، اب سائنس کا زمانہ ہے، صنعتی انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، یہ مولوی ابھی تک گھوڑوں خچروں کے زمانوں سے ہی باہر نہیں نکل پایا۔

اقبال اس حد تک قدامت پرست تھا اور تنگ نظر تھا کہ وہ عورتوں کو تعلیم دینے کے خلاف تھا۔ اس کے کئی اشعار میں عورتوں کو تعلیم دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔ ایسے قدامت پسند ملُے کو ہم نے اپنا ہیرو بنا رکھا ہے اور فلسفی مان رکھا ہے۔۔۔
 
آپ کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ نے اقبال کو "کتنا" پڑھا ہے ... جس شخص نے فلسفہ پڑھا...پڑھایا اور جس نے مغربی ملکوں میں بھی اپنا نام اور مقام بنایا ... وہ آپ نی نظر میں فلسفی ہے ہی نہیں... اگر آپ زحمت فرما کر صرف یہی ویڈیو دیکھ لیتے تو شاید آپ کی کافی "تسلی" ہو جاتی... لیکن خیر.... رہی بات کہ اقبال نے پہلے سے موجود عقائد اور نظریات پر سوالات نہیں اٹھایا...تو جناب اگر اقبال نے سوالات نہیں اٹھائے تو شاید کسی نے بھی نہیں ایسا کیا..جس شخص نے خدا کی ذات پر نہ صرف سوالات اٹھائے بلکہ تنقید تک کی... اس نے آپ کی نظر میں سوالات نہیں اٹھائے... پہلے پڑھ ہی لیں کچھ، پھر تنقید کریں...
 
اقبال کو عموماً وہ لوگ فلسفی کہتے ہیں جنہوں نے نہ فلسفہ پڑھا ہوتا ہے نہ کسی فلسفی کو پڑھا ہوتا ہے۔۔۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کے ساتھ بحث کروں کہ اقبال فلسفی تھا یا نہیں ، یہ تو بتائیں آپ نے اور کس کس فلسفی کو پڑھ رکھا ہے۔۔۔

اگر تو آپ نے صرف اقبال کو ہی پڑھا ہے اور اسی کو فلسفی مان کر چل رہے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ بحث محض وقت کا ضیاع ہے۔۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
اقبال ایک اچھا شاعر تھا، اس میں کوئی شک نہیں، مگر اس کی سوچ ایک کٹڑ مولوی سے الگ نہیں تھی۔ پاکستان میں تو اس کو ایسے بانس پر چڑھا رکھا ہے جیسے نہ جانے کتنا بڑا شخص تھا۔ اسے مفکر، فلسفی اور نہ جانے کیا کیا قرار دیا جاتا ہے۔ اقبال جیسے قدامت پسند شخص کو فلسفی کہنا فلسفے کی توہین ہے۔ ایک فلسفی کی بنیادی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے عقائد، نظریات سمیت سب پر سوالات اٹھاتا ہے، وہ پہلے سے قائم نظریات و عقائد کا اسیر نہیں بنتا۔ نہ ہی وہ کسی ایک خول میں بند ہوتا ہے۔ اقبال نے نہ صرف اپنے عقائد کو جوں کا توں تسلیم کیا بلکہ خود کو صرف مسلمانیت کے خول میں مقید کرلیا اور پوری دنیا کو اسی عینک سے دیکھا۔ وہ فلسفے کی الف ب سے بھی واقف نہیں تھا۔ ایک نظم میں وہ فریڈرک نیچے جیسے فلسفی کو وعظ و نصیحت کرتا نظر آتا ہے، مجھے ہنسی آئی، فریڈرک نیچے کے سامنے اقبال ایک چھوٹا سا بونا لگتا ہے۔ فریڈرک نیچے کے اوبر منش کے تصور کو اقبال نے کاپی کرکے اپنا عجیب و غریب مردِ مومن کا تصور گھڑ لیا جس کا نہ کوئی سر ہے نہ کوئی پیر۔

اقبال نے مسلمانوں کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ ان کو شدت پسندی اور ماضی پرستی سکھائی۔ اقبال کی ساری شاعری ماضی کی یاوہ گوئی پر مشتمل ہے، مسلمانوں کی اندلس، قرطبہ و غرناطہ میں صدیوں پر محیط حکومت کو یاد کرکرکے روتا رہتا ہے، کبھی وہ محمود غزنوی جیسے لٹیرے کے سومنات کے مندر پر حملے کو گلوریفائی کرتا ہے۔ ہر کہیں وہ تیر تلوار، خنجر، نیزے ، گھوڑے اور جہادکی باتیں کرتا نظر آتا ہے۔ اس احمق کو یہ تک نہیں پتا تھا کہ دنیا بدل گئی ہے، اب سائنس کا زمانہ ہے، صنعتی انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، یہ مولوی ابھی تک گھوڑوں خچروں کے زمانوں سے ہی باہر نہیں نکل پایا۔

اقبال اس حد تک قدامت پرست تھا اور تنگ نظر تھا کہ وہ عورتوں کو تعلیم دینے کے خلاف تھا۔ اس کے کئی اشعار میں عورتوں کو تعلیم دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔ ایسے قدامت پسند ملُے کو ہم نے اپنا ہیرو بنا رکھا ہے اور فلسفی مان رکھا ہے۔۔۔
😂 The atheist patwari is now going to tell us about Iqbal
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
اقبال کو عموماً وہ لوگ فلسفی کہتے ہیں جنہوں نے نہ فلسفہ پڑھا ہوتا ہے نہ کسی فلسفی کو پڑھا ہوتا ہے۔۔۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کے ساتھ بحث کروں کہ اقبال فلسفی تھا یا نہیں ، یہ تو بتائیں آپ نے اور کس کس فلسفی کو پڑھ رکھا ہے۔۔۔

اگر تو آپ نے صرف اقبال کو ہی پڑھا ہے اور اسی کو فلسفی مان کر چل رہے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ بحث محض وقت کا ضیاع ہے۔۔

Nhi piyarey kanjerr asall falsafi to teri maryumm Qatari hey jo arbiuun ke falsafey apne tamam roshandanon se apne Anderr mutadad dafah dakhool krti rhi hey - Tuu bhi asall falsafi hey jo free sex ke falsafey ke teht apne hi maan behn ke sath muhn kala kr key falsafey ki nai tareekh raqm kr rha hey.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Mr. M_Shameer seems to be a staunch follower of Nietzsche’s philosophy. No wonder why he does not believe in God or basic human religious, moral & ethical values, like having premarital sex, etc.
 
Last edited:

M_Shameer

MPA (400+ posts)
Mr. M_Shameer seems to be a staunch follower of Nietzsche’s philosophy. No wonder why he does not believe in God or basic human religious, moral & ethical values, like having premarital sex, etc.

جنابِ من۔ میں کسی کا بھی فالور نہیں ہوں۔ جہاں تک ویلیوز کی بات ہے تو میری نظر میں تمام مذہبی، اخلاقی ، سماجی ویلیوز انسانوں کی ہی بنائی ہوئی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ پرانے زمانوں کے لوگ بہت سے ایسے کام کرتے رہے جو اس زمانے میں درست سمجھے جاتے تھے مگر آج نہیں۔ وہ اس زمانے کی ویلیوز تھیں۔ آج کی ویلیوز اس سے الگ ہیں۔ایک ہی زمانے میں مختلف معاشروں میں آپ کو مختلف ویلیوز مل جائیں گی۔

جوں جوں انسان شعور کی منازل طے کرتا گیا اس کو سمجھ آیا کہ موریلٹی ایک سبجیکٹیو میٹر ہے اور آبجیکٹیو موریلٹی کا کوئی وجود نہیں۔ ہمارا معاشرہ چونکہ ابھی شعور سے صدیوں پیچھے ہے اس لئے ابھی تک صدیوں پرانے انسانوں کے بنائے ہوئے مذہب کی قید سے ہی باہر نہیں نکل پائے۔ انسان مذہب کی قید سے نکلنے کے بعد ہی صحیح طور پر اپنے دماغ کو استعمال کرکے کائنات اور اپنے وجود کو کھوجنا شروع کرتا ہے، مذہب تو اسے ہر سوال کا بنا، بنایا اور گھڑا گھڑایا جواب تھما دیتا ہے جس کے بعد مذہبی شخص مزید سوچنے کی ضرورت ہی نہیں محسوس نہیں کرتا۔
 
Badshah Sahab,
There are fundamental human values that can not be changed no matter what society you live in, or what faith you believe, for example, love, honesty, compassion, kindness, respect, trustworthiness, justice, etc.
I agree that men who have been slaves to the "Mazhab" can not think rationally or logically to analyze & discover God's vast universe. But there is a difference between Mazhab and Deen, and I'm talking here about the Deen of the Quran (since that is what I believe in) as it does not impose anything on humans. The Quran encourages us to discover God's universe for the betterment of humanity.
Regrettably, Muslims often refrain from questioning their "Mazhab" as they consider it taboo or sinful to do so.
 
M_Shameer

MPA (400+ posts)
Badshah Sahab,
There are fundamental human values that can not be changed no matter what society you live in, or what faith you believe, for example, love, honesty, compassion, kindness, respect, trustworthiness, justice, etc.
جنابِ من۔۔ انسان دیگر جانداروں کی طرح ایوالو ہوا ہے اور ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہر سپیشی کیلئے اپنا سروائیول پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ ہمارے تمام اصول و قوانین اور اخلاقیات بھی اپنے سروائیول کی بنیاد پر بنے ہیں۔ فرض کریں اگر آپ کا سروائیول کسی شخص کی موت سے جڑا ہو تو کیا آپ اس کو نہیں ماریں گے؟ گوشت خوروں کے نزدیک جانوروں کو مار کر کھانا درست ہے اور اس میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں جبکہ ایک ویجیٹیرن کے نزدیک یہ غلط عمل ہے۔ پرانے زمانے میں انسانوں کو غلام بنانا درست سمجھا جاتا تھا، کیونکہ سرمایہ داروں کو غلاموں کی ضرورت تھی، پھر صنعتی انقلاب آیا ، غلاموں کی جگہ مشینوں نے لے لی، غلاموں کی ضرورت نہ رہی، غلامی آہستہ آہستہ ختم ہوگئی اور آج کسی کو غلام بنانا غلط سمجھا جاتا ہے۔ تو ہماری اخلاقیات ہماری ضروریات کے حساب سے بدلتی رہتی ہیں۔ کل کو فرض کریں معاشرے میں لیب گرون میٹ عام ہوگیا تو ہماری اگلی نسلیں بیٹھ کر گفتگو کیا کریں گی کہ ہمارے آباؤ اجداد کتنے ظالم تھے اپنی خوراک کیلئے جانوروں کو کاٹ کاٹ کر کھا جاتے تھے۔۔۔

But there is a difference between Mazhab and Deen, and I'm talking here about the Deen of the Quran (since that is what I believe in) as it does not impose anything on humans. The Quran encourages us to discover God's universe for the betterment of humanity.
Regrettably, Muslims often refrain from questioning their "Mazhab" as they consider it taboo or sinful to do so.

میرے نزدیک جو کتاب انسانوں کو نفرت سکھاتی ہو، ایک دوسرے سے لڑنا بھڑنا سکھاتی ہو، آپس میں گروہ بندی سکھاتی ہو، وہ کم از کم اس کائنات کے مبینہ خالق کی طرف سے نہیں ہوسکتی۔
 
Last edited:

M_Shameer

MPA (400+ posts)
M_Shameer Kiya janab ka talluq Nihilism say hay?

اپنی ذاتی سوچ میں میں خود کو نایالسٹ کہہ سکتا ہوں، مگر بطور ایک معاشرے کے فرد کے میں ایگزسٹینشل نایالسٹ ہوں ، نہ کہ مورل نایالسٹ۔ کیونکہ معاشرے میں رول آف لاء کیلئے ضروری ہے کہ مورل نایالزم کو ایک طرف رکھ دیا جائے۔۔
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
جنابِ من۔۔ انسان دیگر جانداروں کی طرح ایوالو ہوا ہے اور ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہر سپیشی کیلئے اپنا سروائیول پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ ہمارے تمام اصول و قوانین اور اخلاقیات بھی اپنے سروائیول کی بنیاد پر بنے ہیں۔ فرض کریں اگر آپ کا سروائیول کسی شخص کی موت سے جڑا ہو تو کیا آپ اس کو نہیں ماریں گے؟ گوشت خوروں کے نزدیک جانوروں کو مار کر کھانا درست ہے اور اس میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں جبکہ ایک ویجیٹیرن کے نزدیک یہ غلط عمل ہے۔ پرانے زمانے میں انسانوں کو غلام بنانا درست سمجھا جاتا تھا، کیونکہ سرمایہ داروں کو غلاموں کی ضرورت تھی، پھر صنعتی انقلاب آیا ، غلاموں کی جگہ مشینوں نے لے لی، غلاموں کی ضرورت نہ رہی، غلامی آہستہ آہستہ ختم ہوگئی اور آج کسی کو غلام بنانا غلط سمجھا جاتا ہے۔ تو ہماری اخلاقیات ہماری ضروریات کے حساب سے بدلتی رہتی ہیں۔ کل کو فرض کریں معاشرے میں لیب گرون میٹ عام ہوگیا تو ہماری اگلی نسلیں بیٹھ کر گفتگو کیا کریں گی کہ ہمارے آباؤ اجداد کتنے ظالم تھے اپنی خوراک کیلئے جانوروں کو کاٹ کاٹ کر کھا جاتے تھے۔۔۔

میرے نزدیک جو کتاب انسانوں کو نفرت سکھاتی ہو، ایک دوسرے سے لڑنا بھڑنا سکھاتی ہو، آپس میں گروہ بندی سکھاتی ہو، وہ کم از کم اس کائنات کے مبینہ خالق کی طرف سے نہیں ہوسکتی۔
Mayray nazdeek bhi aysi kitab Khaliq key taraf say nahi ho sakti behral agar kabhi Quran ko nafrat key ainak utar kar parhu tou bohat si baatain clear ho jaain gi. Ayat ko unkay siaq o sabaq kay saath parhnay say mafhoom clear ho jata hay na kay aik verse ko cherry pick kar kay.
May Quran ka aik talib ilm hoon aur abb bhi bohat si verses mujhay clear nahi hui hain laykin waqt kay saath saath samjhna asaan ho jata hay.
 
موضوع تو ہمارا کچھ اور چل رہا ہے مگر آپ چونکہ بار بار اسلام اور قرآن کے بارے میں کچھ دعوے کرتے رہتے ہیں، آج آپ سے چند سوالات پوچھ ہی لیتا ہوں۔

سوال نمبر1: آپ قرآن کی ان آیات کا کیا ترجمہ کرتے ہیں جن میں مسلمانوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ عیسائیوں کے ساتھ دوستی تعلق نہ رکھیں۔۔

سوال نمبر2: آپ نے سیاق و سباق کی بات کی، سیاق و سباق تو احادیث سے ملتا ہے جبکہ آپ احادیث کو مانتے نہیں۔

سوال نمبر3: قرآن میں لڑائی کی ترغیب دینے والی آیات کا آپ کیا ترجمہ کرتے ہیں، اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ آیات اسی زمانے کیلئے تھیں، تو وہ آج کے قرآن میں کیا کررہی ہیں، کیونکہ قرآن تو اسلام کے دعوے کے مطابق قیامت تک کے لئے ہے۔۔۔
 
What a great duo - one deaf and another dumb. Oye khotio kinna kamman ich paey o. Apni mehnat mazdoori pe dhian do.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
سوال نمبر1: آپ قرآن کی ان آیات کا کیا ترجمہ کرتے ہیں جن میں مسلمانوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ عیسائیوں کے ساتھ دوستی تعلق نہ رکھیں۔۔
Aap shayad verse 5:51 key baat kar rahay hain. iss verse ka ghalth tarjama kiya gaya hay.
Iss verse may lafz "Auliya" ka istimaal kiya gay hay iska matlab Dosti ka nahi balkay sir parast/guardian ka hay.

سوال نمبر2: آپ نے سیاق و سباق کی بات کی، سیاق و سباق تو احادیث سے ملتا ہے جبکہ آپ احادیث کو مانتے نہیں۔
Siaq o sabaq Quran say he milta hay ahadith ka genuine Islam say koi layna dayna nahi hay.
سوال نمبر3: قرآن میں لڑائی کی ترغیب دینے والی آیات کا آپ کیا ترجمہ کرتے ہیں، اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ آیات اسی زمانے کیلئے تھیں، تو وہ آج کے قرآن میں کیا کررہی ہیں، کیونکہ قرآن تو اسلام کے دعوے کے مطابق قیامت تک کے لئے ہے۔۔۔
Quran may jahan bhi larai ka zikar hay woh self-defence may he hay. kuch ayat aysi hain jinka siaq o sabaq jaan na zarorri hota hay.
Fight in the cause of Allah those who fight you, but do not transgress limits; for Allah loveth not transgressors. This has been used to argue that fighting is only permissible as a form of defense.
 
M_Shameer

MPA (400+ posts)
Aap shayad verse 5:51 key baat kar rahay hain. iss verse ka ghalth tarjama kiya gaya hay.
Iss verse may lafz "Auliya" ka istimaal kiya gay hay iska matlab Dosti ka nahi balkay sir parast/guardian ka hay.

ذرا یہ آیات ملاحظہ کیجئے۔۔

بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمَاﰳ(138)الَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَیَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَاِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاﭤ(139) ۔۔۔ النساء

خوش خبری دو منافقوں کو کہ ان کے لیے دردناک عذاب ہےوہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں کیا ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں تو عزت تو ساری اللہ کے لیے ہے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا(144)۔۔ النساء

اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لیے صریح حُجت کرلو۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ ﳕ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(51) ۔۔ المائدہ

اے ایمان والو یہود و نصارٰی کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بے شک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا

لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰهِ فِیْ شَیْءٍ اِلَّاۤ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةًؕ-وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ(28) ۔۔ آل عمران

مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کچھ علاقہ(تعلق) نہ رہا مگر یہ کہ تم ان سے کچھ ڈرو اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے

تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ فِی الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ(80)۔۔ المائدہ

ان میں تم بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں کیا ہی بُری چیز اپنے لیے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے
--------------------------------

اب آپ ان آیات میں دوستی کی جگہ سرپرستی لفظ استعمال کرلیں یا کوئی اور، مگر ان آیات سے واضح ہے کہ انسانوں کو دو گروپوں میں بانٹا جارہا ہے، ایک گروپ جو اسلام کے متعارف کرائے گئے خدا اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور دوسرا گروپ جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتا۔ جو گروپ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اس کو انسانوں کے اس گروپ کے خلاف نفرت سکھائی جارہی ہے جو ایمان نہیں رکھتا اور میں اتنی بڑی کائنات کے خالق سے یہ ہرگز توقع نہیں کرتا کہ وہ ریت کے ذرے سے بھی چھوٹے سیارے زمین پر بسنے والے انسانوں کو آپس میں یوں نفرت سکھائے۔ یہ ایک واضح چیز ہے جو ثابت کرتی ہے کہ مذکورہ کلام خدا کا تو ہرگز نہیں ہوسکتا۔۔۔

نوٹ۔۔ (اگلے کمنٹ میں میں لڑائی والی آیات پیش کروں گا۔۔)

M_Shameer

MPA (400+ posts)
Quran may jahan bhi larai ka zikar hay woh self-defence may he hay. kuch ayat aysi hain jinka siaq o sabaq jaan na zarorri hota hay.
Fight in the cause of Allah those who fight you, but do not transgress limits; for Allah loveth not transgressors. This has been used to argue that fighting is only permissible as a form of defense.
---------------------------------------
بیزاری کا حکم سنانا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں کو جن سے تمہارا معاہدہ تھا اور وہ قائم نہ رہے۔

تو چا ر مہینے زمین پر چلو پھرو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔

اور منادی پکار دینا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں میں بڑے حج کے دن کہ اللہ بیزار ہے مشرکوں سے اور اس کا رسول تو اگر تم توبہ کرو تو تمہا را بھلا ہے اور اگر منہ پھیرو تو جان لو کہ تم اللہ کو نہ تھکا سکو گے اور کافروں کو خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی۔

مگر وہ مشرک جن سے تمہارا معاہدہ تھا پھر انہوں نے تمہارے عہد میں کچھ کمی نہ کی اور تمہارے مقابل کسی کو مدد نہ دی تو ان کا عہد ٹھہری ہوئی مدت تک پورا کرو بیشک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے۔

پھر جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو مشرکوں کو مارو جہاں پا ؤ اور انہیں پکڑو اور قید کرو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو ان کی راہ چھوڑ دو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دو کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو یہ اس لیے کہ وہ نادان لوگ ہیں۔

مشرکوں کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے پاس کوئی عہد کیونکر ہوگا مگر وہ جن سے تمہارا معاہدہ مسجدحرام کے پاس ہوا تو جب تک وہ تمہارے لیے عہد پر قائم رہیں تم ان کے لیے قائم رہو بیشک پرہیزگار اللہ کو خوش آتے ہیں۔

بھلا کیونکر ان کا حال تو یہ ہے کہ تم پر قابو پائیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا اپنے منہ سے تمہیں راضی کرتے ہیں اور ان کے دلوں میں انکار ہے اور ان میں اکثر بے حکم ہیں۔

اللہ کی آیتوں کے بدلے تھوڑے دام مول لیے تو اس کی راہ سے روکا بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں۔

کسی مسلمان میں نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا اور وہی سرکش ہیں۔

پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لیے ۔

اور اگر عہد کرکے اپنی قسمیں توڑیں اور تمہارے دین پر منہ آئیں تو کفر کے سرغنوں سے لڑو بیشک ان کی قسمیں کچھ نہیں اس امید پر کہ شاید وہ باز آئیں۔

کیا اس قوم سے نہ لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑیں اور رسول کے نکالنے کا ارادہ کیا حالانکہ انہیں کی طرف سے پہل ہوئی ہے کیا ان سے ڈرتے ہو تو اللہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔

تو ان سے لڑو اللہ انہیں عذاب دے گا تمہارے ہاتھوں اور انہیں رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر مدد دے گا اور ایمان والوں کا جی ٹھنڈا کرے گا
۔

اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللہ جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔

کیا اس گمان میں ہو کہ یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی اللہ نے پہچان نہ کرائی ان کی جو تم میں سے جہاد کریں گے اور اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے سوا کسی کو اپنا مَحرم راز نہ بنائیں گے اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔

مشرکوں کو نہیں پہنچتا کہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں خود اپنے کفر کی گواہی دے کر ان کا تو سب کیا دھرا اِکا رت ہے اور وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے ۔

اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نما ز قائم رکھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تو قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت والوں میں ہوں۔

تو کیا تم نے حا جیوں کی سبیل اور مسجد حرام کی خدمت اس کے برابر ٹھہرا لی جو اللہ اور قیامت پر ایمان لایا اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک برابر نہیں اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا۔

وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مال جان سے اللہ کی راہ میں لڑے اللہ کے یہاں ان کا درجہ بڑا ہے اور وہی مراد کو پہنچے۔

ان کا رب انہیں خوشی سنا تا ہے اپنی رحمت اور اپنی رضا اور ان باغوں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے۔

ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ۔

اے ایمان والو اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں۔

تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال او ر وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسند کے مکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے سے زیاد ہ پیاری ہوں تو راستہ دیکھو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔

بیشک اللہ نے بہت جگہ تمہاری مدد کی اور حنین کے دن جب تم اپنی کثرت پر اترا گئے تھے تو وہ تمہارے کچھ کام نہ ا ٓ ئی اور زمین اتنی وسیع ہوکر تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ دے کر پھرگئے۔

پھر اللہ نے اپنی تسکین اتاری اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اور وہ لشکر اتارے جو تم نے نہ دیکھے اور کافروں کو عذاب دیا اور منکروں کی یہی سزا ہے۔

پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہے گا توبہ دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

اے ایمان والو مشرک نرے ناپاک ہیں تو اس برس کے بعد وہ مسجد حرام کے پاس نہ آنے پائیں اور اگر تمہیں محتاجی کا ڈر ہے تو عنقریب اللہ تمہیں دولت مند کردے گا اپنے فضل سے اگر چاہے بیشک اللہ علم و حکمت والا ہے۔

لڑو ان سے جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور قیامت پر اور حرام نہیں مانتے اس چیز کو جس کو حرام کیا اللہ اور اس کے رسول نے اور سچے دین کے تابع نہیں ہوتے یعنی وہ جو کتاب دیے گئے جب تک اپنے ہاتھ سے جزیہ نہ دیں ذلیل ہوکر ۔

---------------------------------------
یہ سورۃ التوبہ کی پہلی تیس آیات کا اردو ترجمہ ہے۔ ان کو پڑھیے، شروع سے آخر تک انسانوں کو دو گروپوں میں بانٹ کر مار دھاڑ کی تلقین کی جارہی ہے، جو ایمان نہیں لاتے ان سے نفرت سکھائی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ اپنے باپ اور بھائیوں سے بھی نفرت کی تلقین کی جارہی ہے اگر وہ ایمان نہ لائیں۔۔
اور آخری آیت ملاحظہ کیجئے، اس میں تو سیدھا سیدھا حکم ہے کہ جو اللہ پر اور اسلام پر ایمان نہیں لاتے ان کے ساتھ لڑو، جنگ کرو، جب تک کہ وہ دین کے تابع نہیں ہوجاتے۔۔

یہ صرف ایک چھوٹی سی جھلک ہے، قرآن میں آپ کو جا بجا ایسی آیات ملیں گی جہاں انسانوں کو بانٹا جارہا ہے، آپس میں نفرتیں سکھائی جارہیں اور لڑائی پر ابھارا جارہا ہے۔ جس خدا نے اتنی بڑی کائنات بنائی ہو، تمام انسانوں اور جانوروں کو بنایا ہو، بھلا اپنی ہی مخلوق کو آپس میں کیوں نفرتیں سکھائے گا اور لڑائے گا۔۔۔ تو میری نظر میں یہ کلام ہرگز ہرگز خدا کا نہیں ہوسکتا۔۔
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمَاﰳ(138)الَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَیَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَاِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاﭤ(139) ۔۔۔ النساء

خوش خبری دو منافقوں کو کہ ان کے لیے دردناک عذاب ہےوہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں کیا ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں تو عزت تو ساری اللہ کے لیے ہے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا(144)۔۔ النساء

اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لیے صریح حُجت کرلو۔
May ziada detail may nahi jaaon ga siraf inn teen ayat kay tarjamay may Awliya ka matlab doust nahi hay jaysa kay phelay bhi likha tha. Awliya ka matlab sir parast/guardian hota hay aur inn ayat may hypocrites key baat ho rahi hay issi liyay tanbih key ja rahi hay.
Kafir her oss shaks ko kaha jata hay jo kisi cheez ko jaantay huay chupaay.
Misal kay tour per aik kisan jab beej bota hay tou woh isko chupa raha hay. iss tarah key aur bhi misal hain.
Yeah mayri naqis raay hay kiyonkay maay Quran ka aik talib ilm hoon aur mayri her baat pathar key lakir nahi ho sakti.
Aik tou alfaz ka sahih tarjama karna paray ga dousray siaq o sabaq daykhna paray ga jab he ja kar verse ka sahih mafhoom samajh aay ga.