انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، مریم کی خواہشات پر نہیں: فواد چودھری

fawahah.jpg

مریم نوازشریف کی خواہش ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو پاکستان سے ختم کر دیا جائے اور یہ اکیلے انتخابات لڑیں: رہنما پی ٹی آئی

نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی کے پروگرام مدمقابل میں سابق وفاقی ورہنما پی ٹی آئی فواد احمد چودھری نے مریم نوازشریف کی سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں کی گئی گفتگو کے حوالے سے کہا کہ مریم نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی باتیں سن کر ایک پنجابی کہاوت یاد آتی ہےکہ " 'چور اچکا چوہدری تے غنڈی رن پردھان" ان کی باتوں سے لگتا ہے یہ چاہتے ہیں کہ ان کی خواہشات پر پاکستان کی سیاست کو دیکھا جائے، ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف پر ساڑھے 3 سال تک سپریم کورٹ میں مقدمہ چلا، ڈیڑھ سال ٹرائل کورٹ میں چلا، جن گھروں میں یہ رہائش پذیر ہیں وہ بھی قوم کے سامنے ہے، یہ سسلین مافیا سے بھی بڑے مافیا بن چکے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو پاکستان سے ختم کر دیا جائے اور یہ اکیلے انتخابات لڑیں۔
https://twitter.com/x/status/1630265446682247168
فواد چودھری نے کہا کہ این اے 193 جام پور میں قوم نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا اس کے علاوہ بھی جہاں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے وہ بھی سب کے سامنے ہے، یہ اپنی حمقانہ سیاست کے باعث انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہیں۔ مریم نوازشریف کا اپنی پارٹی پر سے کنٹرول ختم ہوتا جا رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق ودیگر اپنی پارٹی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ مریم نوازشریف کو چاہیے کہ پہلے مسلم لیگ ن کے معاملات دیکھے، بعد میں انتخابات دیکھے۔ انتخابات آئین وقانون کے مطابق اپنے وقت پر ہونے ہیں، مریم نوازشریف کی خواہشات پر نہیں۔
 
Last edited by a moderator: