بریگزٹ معاہدہ کے بعد برطانیہ کو بڑے بحران کا سامنا،عوام پریشان

7.jpg


برطانیہ میں نئے مسائل پیدا ہونے لگے، حکومت کو ٹینکر چلانے والے ڈرائیوروں کی شدید کمی کا سامنا ہے، ڈرائیوروں کی کمی سے پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی قلت کے باعث پیٹرول کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بحران پر قابو پانے کے لیے برطانوی حکومت عارضی طور پر ویزا ضوابط میں نرمی کرنے جا رہی ہے تاکہ غیرملکی ڈرائیور برطانیہ میں کام کر سکیں۔

یوکے روڈ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے برطانیہ کو سپلائی کے لئے کم از کم ایک لاکھ ٹرک ڈرائیور درکار ہیں۔


اس کے علاوہ ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کمپنی 'برٹش پیٹرولیم' نے کچھ گیس اسٹیشنز بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے بعد شہریوں نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ وبا اور بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کریں۔


دوسری جانب اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پانچ ہزار ٹرک ڈرائیوروں کو فوری ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔