بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلمانوں سے متعلق اپنے بیانات کی وضاحت

modi11h1i1h1.jpg

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے بارے میں اپنے بیانات سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حالیہ تقریر میں غربت کے بارے میں بات ہوئی تھی اور کہا کہ جتنا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں، اتنے بچے پیدا کریں۔

ایک انٹرویو میں مودی نے بتایا کہ انہوں نے کسی کمیونٹی کا نام نہیں لیا اور ان کا مقصد ہندو مسلم سیاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں ہندو مسلم مسائل پر بات کرنا ان کے عزم کے خلاف ہے۔

مودی نے اتر پردیش کے حلقہ وارانسی میں ایک نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ عوام انہیں ووٹ دیں گے۔ ناقدین اکثر مودی اور ان کی پارٹی پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں، جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔


مودی نے کہا کہہ جس روز میں ہندو مسلم کے بارے میں بات کرنا شروع کروں گا، وہ دن ہوگا جب میں عوامی زندگی گزارنے کی اپنی صلاحیت کھو دوں گا۔ میں ہندو مسلم کی سیاست نہیں کروں گا، یہ میرا عزم ہے۔

واضح رہے کہ مودی کے ناقدین اکثر ان پر اور بی جے پی پر اپنے سخت گیر ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے اقلیتی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں، جس کی وہ اور پارٹی تردید کرتے ہیں۔

یادرہے کہ مودی سرکار کو حیدرآباد، بنگال، بھارتی پنجاب، اترپردیش، بہار کے اکثریتی مسلم علاقوں میں مزاحمت کا سامنا رہتا ہے جبکہ بھارتی پنجاب میں سکھ برادری مودی سرکار کو ووٹ دینے کی بجائے عام آدی اور کانگریس کو ووٹ دینے کو ترجیح دیتی ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
bhai india ka bhi koi siasat.pk channel bata dein... hum bhi wahan ja k moodi ki bajaen :D
...yahi to mas,alaa hai janaab.
Eemaan say hai hi nahi.
Agar ek do hain bhi to only for adults ....
Mujhey to khatka laga rehta hai ki agar Admin ney kisi baat par mujhey ban kar diya to mera keya ho ga.