بھارت آؤٹ، مالدیپ کا چین سے فوجی مدد کا معاہدہ طے

10maakdichianaindiaia.png

بھارت کے فوجی کسی بھی طرح کے لباس میں مالدیپ کے اندر نہیں ہوں گے : صدر معیزو

مالدیپ کے صدر نے اپنے ملک سے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کا حکم جاری کرنے کے بعد چائنہ سے دفاعی مدد حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارتی فوجیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد چین سے فوجی امداد کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، مالدیپ میں موجود 90 کے قریب بھارتی فوجی 10 مئی تک واپس چلے جائیں گے۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کے فوجی اب یونیفارم کے بجائے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مالدیپ میں داخل ہو رہے ہیں، 10 مئی کے بعد یہاں پر کوئی بھارتی فوجی نہیں ہونا چاہیے، نہ تو سادہ کپڑوں میں اور نہ ہی فوجی وردی میں۔ بھارت کے فوجی کسی بھی طرح کے لباس میں مالدیپ کے اندر نہیں ہوں گے یہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔


مالدیپ کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جینگ کے ساتھ پیر کے روز چین سے فوجی امداد لینے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے اور یہ معاہدہ کسی بھی معاوضے کے بغیر طے ہوا ہے۔ چائنہ کیساتھ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، بھارت بحرہند میں چینی کی بڑھتی موجودگی اور مالدیپ کے بڑھتے اثرورسوخ پر تحفظات ہیں۔

چائنہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مائوننگ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مالدیپ کے ساتھ بیجنگ مشترکہ طور پر جامع سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ دوسری طرف بھارت نے بھی گزشتہ ہفتے مالدیپ کے قریب لکشدیپ نامی جزیرے پر ایک فوجی اڈہ قائم کیا ہے جو کہ نئی دہلی کی آپریشنل نگرانی کی صلاحیت بڑھائے گا۔


مالدیپ کے صدر معیزور نے رواں برس جنوری میں چائنہ کے دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے دوران سمندری، توانائی، زرعی و بنیادی ڈھانچوں سے متعلقہ معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور اب فوجی مدد کا معاہدہ بے طے پا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی طرف سے گزشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے دوران "انڈیا آئوٹ" کا نعرہ لگایا تھا جسے عوام میں مقبولیت کی سند ملی۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ امریکہ کے پالتو کتوں کے لئے اچھی خبر نہیں انکی ماں کا یار انڈیا آؤٹ ہوگیا الارمنگ سچوایشن ہے ان حرامی نسل کے امریکہ کے پالتو کتوں کے لئے