بھارت نے قطر کی عدالت سے سزائے موت پانے والے 8 جاسوسوں کورہا کرا لیا

14indiaaqatrrrhjk.png

قطر سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوسوں میں سے 7 بھارت پہنچ چکے ہیں : رپورٹ

قطر کی عدالت کی طرف سے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا گیاہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی بحریہ کے یہ 8 سابق اہلکار 2022ء میں اسرائیل کیلئے قطر کیخلاف جاسوسی کرنے کے الزامات پر گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے تھے۔


بھارتی جاسوسوں کے خلاف گرفتار کے بعد باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی گئی جس میں انہیں اپنی صفائی دینے کا موقع دیا گیا تھا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کو گزشتہ برس 2023ء میں تبدیل کر دیا گیا تھا، قطر سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوسوں میں سے 7 بھارت پہنچ چکے ہیں جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوسی کی رہائی کا عمل ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قطر اور بھارت کے درمیان 78 ارب ڈالر کے مائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں۔ قطر سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوسوں میں سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، برندرہ کمار ورما، کیپٹن نوتیج سنگھ گل،سنجیو گپتا، سگناکر پکالا، پریندو تواری، ملاح راجیش اور کمانڈر امت نگپال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں قطر میں اپنے جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فراہم کرتی رہی ہیں جبکہ یہ اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے حساس منصوبے پر کام کرنے میں مصروف تھے۔ بھارتی جاسوسی نیٹ ورک سے دنیا بھر کے ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے، بیرون ممالک میں بھارتی دہشت گردانہ کارروائیوں کا پول پہلے ہی دنیا بھر کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔


یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے بھی دہشت گردی پھیلانے پر بھارتی حاضر سروس نیول افسر کلبھوشن یادیو کو 2016ء میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز کی طرف سے کرائے کے قاتلوں کے برطانیہ،کینیڈا ودیگر ملکوں میں سکھ لیڈرز کو قتل کرنے میں ملوث ہونے کے ثبوت مل چکے ہیں۔
 
😅😅😂😂😂mootar peeny walon ny phir churwa liye apny ! Gobar aarya ny pehly hi kaha tha india un ko nikal ly ga . Idher Qatri rakhel sb kuch de aai surgery bhi karwani pari bas aik letter k liye😂😂😂🤣🤣🤣
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
Indians know how to do diplomacy... Look at Afghan situation, one would think Taliban will kick them out, on the contrary, they are now signing huge contracts and having great relations with them.... while we have few DUFFERS who have left us in shame all over the world. We are called terror country due to the policies of these Duffers.