حفیظ اللہ نیازی کا بڑا بیان سامنے آگیا, اجمل جامی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں کہا جنرل باجوہ پلانٹڈ تھا امریکا اور سی آئی اے کا آدمی تھا پاکستان کو تباہ کرکے گیا ہے پانچ اگست 2019 کو کشمیر بھارت کے حوالے کردیا.
اس سے قبل معروف کالم نویس حفیظ اللہ نیازی نے کہا تھا کہ انتقام کی خواہش نہیں ، بے رحم طریقہ سے مملکت کو معاشی بحران میں دھکیلنے اور قومی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے کردار جنرل باجوہ، جنرل فیض، جسٹس ثاقب، جسٹس کھوسہ قومی مجرم ہیں۔ انہوں نے قتل سے بڑا جُرم کیا ہے۔
ان کرداروں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا‘‘ شکریہ نواز شریف، پوری قوم آپ سے متفق ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل سابق وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ بھی دو سابق عسکری عہدیداروں کو قومی مجرم قرار دے چکے ہیں۔
دو روز قبل حفیظ اللہ نیازی الحمدُ للہ نے بتایا تھا کہ کپ میری حسان نیازی سےملاقات ہو گئی ہے۔ وہ بخیریت ہے۔ ماشاءاللہ بہت اچھی صحت اور ہشاش بشاش نظر آیا۔تفیم القران کی پہلی جلدختم کرنے کےقریب ہے۔
حراست کے بعد بیس سورتیں یادکرچکا ہے۔سیرت پر3کتابیں اور درجنوں دوسری کتابوں کا مطالعہ بھی کر چکا ہے۔اج تمامفیملی کو مل کربہت خوش تھا