عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کو کونسی 3 پٹیشنز دائر کرنے کا کہا؟

am1h11ih21.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 رٹ پٹیشن دائر کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 رٹ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سپریم کورٹ میں پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن عسکری تنصیبات پر سی سی ٹی وی فوٹیجز برٓمد کروانے سے متعلق ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ دوسری رٹ پٹیشن 9 مئی کو پارٹی کے 16 کارکنوں کو قتل کے حوالے سے جبکہ تیسری رٹ پٹیشن سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے فارم 47 بارے بیان کے متعلق دائر کی جائے گی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے اپنی گرفتار کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ سابق کمشنر راولپنڈی کو بھی عدالت میں پیش کرنے کیلئے رٹ پٹیشن دائر کرینگے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی ٓئی نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کرنا لندن پلان کا ہی حصہ ہے ور انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی بھی بات کی ہے۔ سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں طلب کرنے کے لیے بھی رٹ پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چائم کرنے کے ساتھ پارلیمان کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، بطور سیاسی جماعت ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی ریاستی اداروں سے جنگ چاہتے ہیں۔ ملک بھر میں آج پی ٹی آئی کارکن پرامن احتجاج کروا رہے ہیں مگر اس سے پہلے ہی وفاق اور پنجاب میں ہمارے کارکنوں کے گھر چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہیں۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Legal fight ke saath saath protests ka bi plan karoo. Aisey karkun tyar karoo jou dair takk GHQ ke saanney ehtajaj kar sakein