سابق اراکین اسمبلی کی شمولیت ، پرویز خٹک کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا

khattk1h11i1i.jpg

سابق اراکین اسمبلی کی شمولیت کا معاملہ، پرویز خٹک کی جماعت کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کو سابق اراکین اسمبلی کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کے معاملے پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں چھوڑنے والے سابق اراکین اسمبلی پرویز خٹک کے بجائے جہانگیر ترین کی جماعت کا رخ کررہے ہیں جس کے باعث پرویز خٹک کی جماعت کی مقبولیت مزید کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور ان کی جماعت آج بھی انہی 22 ارکان پر مشتمل ہے جن کے ساتھ مل کر پرویز خٹک نے یہ جماعت تشکیل دی تھی۔

اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی میں سابق اراکین اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا کی طرف بھی رخ کرلیا ہے، جہانگیر ترین نے خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق اراکین اسمبلی کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کیلئے ہشام انعام اللہ اور سیف اللہ برادران کو اہم ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714955494107009478
تازہ ترین معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا کے تین سابق اراکین صوبائی اسمبلی جنہوں نے پرویز خٹک سے ان کی جماعت میں شمولیت کاوعدہ کیا تھا اب مکمل طور پر مکر گئے ہیں اور پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے صاف انکاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں ارکان کا آئی پی پی کے رہنماؤں سے مسلسل رابطہ ہے۔

آئی پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کچھ روز میں خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے اس موقع پر خیبر پختونخوا سے بڑی تعدا دمیں سابق اراکین اسمبلی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1714143794851991563