سندھ کی سیاستدان کےڈرائیور کےنام پر برج خلیفہ ایریا میں جائیداد:زاہدگشکوری

dubai-leaks.jpg


سندھ کی خاتون سیاستدان کے ڈرائیور کے نام پر برج خلیفہ ایریا میں قیمتی جائیداد خریدی گئی، زاہد گشکوری کے انکشافات

سینئر صحافی زاہد گشکوری نے پراپرٹی لیکس کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ کی ایک خاتون سیاستدان کے ڈرائیور کے نام پر دبئی کے برج خلیفہ ایریا میں بہت قیمتی جائیداد خریدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرتحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تحقیقات کے دوران پتا چلا ہے کہ ایک پاکستانی شہری جو یہاں 24 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرتا ہے، اس شخص کی دبئی کے دل "مرینہ دبئی" میں جائیداد موجود ہے، یہ جائیداداس کے نام پر خریدی گئی ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 24 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا شخص اتنی مہنگی جائیداد خرید لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سندھ کی ایک بڑی سیاسی خاتون شخصیت ہیں جن کے ڈرائیور نے دبئی میں برج خلیفہ کے اطراف میں ایک جائیداد خریدی ہے،وہ ڈرائیور بھی ایسا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ پر درج مستقل پتا بھی اس خاتون سیاستدان کے گھر کا ہی ہے،وہ ڈرائیور 2020 کی ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1790850037737492904
اسی معاملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ ایسے لوگوں کی آمدن کے ذرائع کیا ہیں جن کے ذریعے یہ جائیدادیں خریدی گئیں، یا یہ جائیدادیں ان لوگوں کے نام پر کس نے خریدی ہیں۔
زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ2018 اور 2020 میں آنے والی ایمنسٹی اسکیمز میں پاکستان کے 974 امیر ترین افراد نے فائدہ اٹھایا اور مبینہ طور پر کالے دھن کو قانونی شکل دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 75 اراکین اسمبلی یا پبلک آفس ہولڈرز ایسے ہیں جن کی دبئی میں جائیدادیں یاکاروبار ہیں۔