شادی کی تقریب میں جسٹس تصدق جیلانی کا چیف جسٹس سے سامنا

adeelahsi1h1.jpg

لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا آمنا سامنا۔۔چیف جسٹس کی ناراضگی، تصدق جیلانی کی وضاحتیں

صحافی عدیل سرفراز نے کہا کہ ذرائع بتاتے ہیں لاہور میں جسٹس امین الدین خان کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی سے آمنا سامنا ہو گیا

انکے مطابق قاضی فائز عیسیٰ نے ججز خط کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کی سربراہی نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا
https://twitter.com/x/status/1783521929997005163
عدیل سرفراز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے سربراہی نہ کرنے کی وجوہات بیان کیں ! زرائع بتاتے ہیں اس موقع پر جسٹس جیلانی کے صاحبزادے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی بھی موجود تھے جنہوں قاضی فائز عیسیٰ کو دلیل سے سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے

دوسری جانب صحافی اسد طور کا کہنا تھا کہ جسٹس ر تصدق جیلانی پر کسی اورگھر سے بینچ کا حصہ بننے کا دباؤ نہیں تھا بلکے عدلیہ سےدباؤ تھا کہ وہ لازمی حصہ بنے ساتھ ساتھ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے گھر ہونے والے ملاقات میں باقی ججز صرف20منٹ بولے اورقاضی فائز کافی منٹ بولے۔
https://twitter.com/x/status/1779132510028345851
اسدطور کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کہتے ہیں میرے دور میں مداخلت نہیں ہوئی عمران خان کے ٹرائل رات تین بجے تک چلے انصاف کا قتل ہوا اور آپ کہتے ہیں مداخلت نہیں ہوئی، کیسے کرلیتے ہیں یہ سب؟ کوئی حد ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1784353843213414588