شہبازحکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی اربوں کی گندم درآمد ہونےکا انکشاف

4shehbajshhshshahrksjj.png

گندم اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی اربوں روپے کی گندم درآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی اجازت دیئےجانے کے اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے، 8 فروری کو الیکشنز کے بعد اقتدار سنبھالنے والی نئی حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زائد گندم امپورٹ کی گئی ،یہ گندم ایک لاکھ13 ہزار ٹن سے زائد کا کیری فارورڈ اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کی گئی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا ، انکشافات سامنے آنے اور وزیراعظم کو لاعلم رکھنے کے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدےسےہٹادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے گندم کی درآمد کے حوالے سے نگراں حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھی ہے، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی امپورٹ کی اجازت دی، یہ گندم 93 روپے 82 پیسے فی کلو کے حساب سے پاکستان کی بندرگاہوں پر پڑی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1786678646888914949
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت بحری امور کو خصوصی ہدایات دیں گئیں اور اجازت نامے کی ضرورت پڑنے کی صورت پر سمری پر نظر ثانی کا آپشن بھی کھلا رکھا گیا۔