طالبان کی امراللہ صالح کے گھر پر کارروائی، 6.5 ملین ڈالر برآمد

1.jpg

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح جو کہ طالبان کے خلاف بڑی بڑی بڑھکیں مارنے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے ہیں ان کے گھر پر طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے تلاشی لی تو گھر سے 6.5 ملین ڈالر برآمد ہوئے جو کہ پاکستانی ایک ارب 95 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1437328266579304448
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان اردو کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر میں امراللہ صالح کے گھر پر کارروائی کے دوران 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر برآمد کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1437331889149386758
مزید یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امر اللہ صالح نے کابل سے پنج شیر فرار ہوتے ہوئے بڑی رقم اسمگل کی تھی جس میں سے تاجکستان فرار ہوتے ہوئے یہ رقم انہیں چھوڑنا پڑی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ کروڑوں ڈالرز لے گئے تھے۔

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اگر میں افغانستان چھوڑ کر بھاگوں تو مجھے گولی مار دینا، ان کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اب تاجکستان فرار ہو گئے ہیں جبکہ پنج شیر کا شیر کہلائے جانے والے احمد مسعود ترکی فرار ہو گئے ہیں۔
 

Haha

Minister (2k+ posts)
تو پھر امر صالح کو گولی مارنے کہاں جانا ہوگا؟ اور اس نے وصیت کیا کی تھی گولی سر میں ماری جائے یا سینے میں ?
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
تو پھر امر صالح کو گولی مارنے کہاں جانا ہوگا؟ اور اس نے وصیت کیا کی تھی گولی سر میں ماری جائے یا سینے میں ?
جس طرح وہ پیٹھ دکھا کر بھاگا ہے اب گولی اپنی جگہ کا تعیین خود کرلے گی
?