عامرلیاقت کی وراثت سے حصہ لینے کیلئے دانیہ شاہ نے 2 کروڑ میں وکیل ہائرکرلیا

10daniaishjjajdkcroor.png

معروف ٹی وی شو میزبان وسکالر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے وکیل سے رابطہ عامر لیاقت حسین مرحوم کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے کیا ہے۔ دانیہ شاہ عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے عرصہ دراز بعد اس ویڈیو میں منظرعام پر آئی ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دانیہ شاہ کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھے ہیں کہ میرا ذریعہ معاش کیا تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں مظلوم لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ میری امداد کرتے ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے اپنا ھصہ لینے کے لیے مدد سے مدد مانگی ہے جس کے لیے میں نے ان سے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787084428243595722
وکیل نے بتایا کہ دانیہ شاہ نے مجھے 2 کروڑ روپے دینے کی حامی بھر لی ہے، اب میں دیکھوں گا کہ کون عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے دانیہ شاہ کو حصہ لینے سے روکتا ہے۔ میں دانیہ شاہ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اللہ کے حکم سے انہیں عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے حصہ لے کر دوں گا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت مرحوم کی دانیہ شاہ سے تیسری شادی کے بعد دانیہ نے ان کی نازیبا ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لیک کر دیا تھا جس کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت مرحوم کا بہت مذاق بنا اور 9 جون 2022ءکو وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ہسپتال منتقل کرنے پر ان کی انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
چوراں دا مال تے ڈانگاں دے گز. جیسا مال ویسے وارث. مقام عبرت​