عمران خان غیر مشروط مذاکرات کیلئے رضامند ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، راناثنا

rana11h1h1i.jpg

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر غیر مشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں، اسی طرح عمران خان کو بھی یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ نواز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1789379793718247663
انہوں نے کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، نواز شریف تیار ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں، لیکن دوسروں کو بھی حقیقت مانیں، اداروں کو گریٹر ڈائیلاگ کا حصہ ہونا چاہیے۔

مذاکرات کے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی ہیں تو اس میں سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی، اگر گریٹر ڈائیلاگ ہونا ہے تواس میں ادارے بھی شامل ہوں گے، بات تب ہی بنے گی جب ادارے شامل ہوں گے،تاہم مذاکرات جب بھی ہوں گے غیر مشروط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عمران خان کہہ دیں کہ وہ غیر مشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں تو پھر ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیر راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو کوئی بھی عمل مشکل نہیں ہوتا۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

تو چڑھ خان دے مذاکرات تے
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah Muzakrat nahe karna chahiya

Sirf khan ko zaleel kar kay Voter ko bud dil karna chahtay ahin

ta kay in kee Siyasat revive hou sakay